2025-11-21@06:36:56 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«وفاقی آئینی عدالت پاکستان»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی ترجیح ہے، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلے پیغام میں کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام شفافیت اور عوامی رسائی میں اہم سنگِ میل ہے، اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، یہ ریاستِ پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے قیام کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالت کے قیام کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی۔ انہوں نے بنیادی حقوق کے تحفظ کو آئینی عدالت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے شفافیت اور عوامی رسائی کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ریاستِ پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان...
وفاقی آئینی عدالت نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی عدالت نے ’الجزیرہ‘ کی دستاویزی فلم نشر کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟ چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کیے۔ 2016 میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی مواد پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا، حالانکہ ابتدا میں لائسنس دیتے وقت چینلز کو 10 فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیٹ سیل، مستقبل خطرے میں واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 2017...
اسلام آ باد: پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2016ء میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی مواد کو پاکستان میں ایئر نہیں کیا جائے گا۔ ابتدا میں لائسنس دیتے وقت 10 فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بعد ازاں جسٹس منصور علی شاہ نے 2017ء میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل قرار دے دیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں وفاقی عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اہم آئینی اور عدالتی اداروں کی تشکیلِ نو کر دی گئی ہے۔ان تبدیلیوں کے تحت عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے جبکہ وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) کے جج جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) میں شامل کر لیا گیا ہے۔تین اہم قانونی اداروں میں سپریم جوڈیشل کونسل ججوں کے احتساب کا سب سے بڑا فورم ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی بینچز بنانے اور مقدمات مقرر کرنے کی ذمے دار ہے جب کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی...
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اہم آئینی اور عدالتی اداروں کی تشکیلِ نو کر دی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں کے تحت سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے، جبکہ وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) کے جج جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تین اہم قانونی اداروں میں سپریم جوڈیشل کونسل ججوں کے احتساب کا سب سے بڑا فورم ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی بینچز بنانے اور مقدمات مقرر کرنے کی ذمہ دار ہے، جبکہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کرتی ہے۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع جاری کر دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے 3 بینچ تشکیل دے دیے جبکہ مزید 2 ججز نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پشاور ہائیکورٹ کا آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پشاور ہائیکورٹ کا آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ غریب مزدور کے پاس سیکورٹی ڈیپازٹ کی مد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے کہا کہ مائی لارڈ یہ کیس غریب مزدوروں...
وفاقی آئینی عدالت نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف فیصلہ دیا تھا، تاہم یہ کیس گزشتہ آٹھ سالوں سے سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا تھا۔ آخر کار وفاقی آئینی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کی اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے...
—فائل فوٹو پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئےدوسری جانب سے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے۔بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہین جبکہ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور...
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کیا، چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سماعت کرنے والا بنچ چیف جسٹس امین الدین، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل ہے۔قبل ازیں چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بنچ تشکیل دیئے، بنچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ 2 میں جسٹس حسن رضوی...
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دور کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کے دورے پر ہونگے،یہ دورہ اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،شاہ عبداللہ کے دورے پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر میں کی جائے گی،...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز حلف برداری تقریب میں شریک نا ہوئے۔ سپریم کورٹ کے کسی جج نے بھی تقریب میں شرکت نا کی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنی عدالت کے تین ججز جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، بلاول بھٹو شریک ہوئے ۔ تقریب میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے،وفاقی وزرا عطا تارڑ، احسن اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد...
جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر ہو گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں مشاورت مکمل ہو گئی، جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر کل حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی، حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے اعلی عدلیہ کے ججز اور دیگر مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر جسٹس امین الدین کی تعیناتی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جسٹس امین الدین اس وقت آئینی بینچ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم وہ 30 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی مدتِ ملازمت کے اختتام سے قبل وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور اس کی قیادت سے متعلق سرگرم مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے جسٹس امین الدین کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے جو کل چیف جسٹس ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ...
امریکہ میں قید پاکستانی نیوروسائنٹسٹ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے ایک بار پھر واضح مؤقف طلب کر لیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھائے اور حکومت کو عدالتی معاونت سے متعلق حتمی جواب دینے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے وفاق سے استفسار کیا کہ آیا حکومت پاکستان بطور عدالتی معاون، امریکہ کی عدالت میں بیان جمع کرانے پر آمادہ ہے یا نہیں؟ عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری واضح کرے۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ...
