Daily Sub News:
2026-07-24@03:52:51 GMT

وفاقی آئینی عدالت نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

وفاقی آئینی عدالت نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا

وفاقی آئینی عدالت نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف فیصلہ دیا تھا، تاہم یہ کیس گزشتہ آٹھ سالوں سے سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا تھا۔ آخر کار وفاقی آئینی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کی اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے عمل میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے، اس لیے ہائی کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ اس فیصلے کے بعد کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے نئے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، آئینی عدالت کا یہ فیصلہ کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی بلکہ ملک کی دیگر جامعات میں انتظامی تقرریوں کے عمل پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، کیونکہ عدالت نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلے سکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی وفاقی آئینی عدالت کیلیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئے، مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز ،ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت نے

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی