Islam Times:
2025-11-14@16:47:55 GMT

اسرائیل! مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے باہر نکلے، اقوام متحدہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

اسرائیل! مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے باہر نکلے، اقوام متحدہ

اپنی ایک رپورٹ میں ہیومن رائٹس کا کہنا تھا کہ سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں نے ویسٹ بینک میں 45 بچوں کو شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس نے کہا کہ مقبوضہ سرزمین سے فلسطینیوں کی مستقل بے دخلی جنگی جرائم کی حد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر خودمختاری کا دعویٰ اور اس کے کچھ حصوں کو اپنے ساتھ ملا لینا، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ غاصب صیہونی آباد کاروں و فورسز کا فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنا اور اموال کو لوٹنا انسانی حقوق کے نظام کی پامالی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، سال 2025ء کی ابتداء ہی سے مغربی کنارے میں اجازت نہ ہونے کے بہانے کئی گھروں کو گرانے کے عمل کی وجہ سے، 1500 سے زیادہ فلسطینی خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، صرف ایک ہفتے کے دوران غاصب صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں 4 بچوں سمیت 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں جنین، نور شمس اور طولکرم کے کیمپوں میں تقریباً 1460 عمارتوں کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 4 سے 10 نومبر کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ویسٹ بینک میں 3 بچوں سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں نے ویسٹ بینک میں 45 بچوں کو شہید کیا۔ فلسطینی ہسپتالوں سے متعلق ذرائع نے خبر دی کہ مغربی کنارے میں ان حملوں کے نتیجے میں 1071 فلسطینی شہید ہوئے اور تقریباً 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق "فولکر ٹورک" نے فلسطینی عوام پر صیہونی حملوں کی فوری بندش كا مطالبہ کیا۔ انہوں نے كہا كہ ان جرائم کے مرتکب کرداروں کو کٹہرے میں لانا چاہئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ

پڑھیں:

غزہ:کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ کی گئی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ تازہ فضائی و زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غزہ کے شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ شہر میں ایک کلینک کی تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے دو سال سے زائد عرصے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 69 ہزار 180 سے بڑھ چکی ہے، جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور عام شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ تنظیم کے مطابق دو یا تین منزلہ عمارتوں کو مخصوص طور پر ہدف بنایا جا رہا ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی جارحیت جاری، مغربی کنارے میں 2 فلسطینی بچے شہید، اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد
  • اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد
  • اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
  • صیہونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
  • سوڈان میں خواتین ، بچوں کو قتل اور زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے: اقوام متحدہ
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات
  • غزہ:کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
  • اسرائیل غزہ میں امداد کا داخلہ روک رہا ہے، یونیسیف
  • اسرائیل نے غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کیلئے سرنجوں کی فراہمی روک دی، اقوام متحدہ