غزہ میں انسانی بحران شدید، اسرائیلی پابندیوں نے یو این آر ڈبلیو اے کی امدادی کوششیں مفلوج کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو جان بوجھ کر محدود کر کے ایجنسی کی کارروائیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان
جبکہ شدید بارشوں اور سرد موسم کے آغاز کے ساتھ 2 ملین سے زائد بے گھر فلسطینی انتہائی خراب حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یو این جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے احکامات اور اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کی سفارشات کے باوجود ایجنسی پر عائد پابندیاں ختم نہیں کر رہا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فنڈنگ میں اضافہ نہ ہوا تو ایجنسی کی بنیادی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔
لازارینی کا کہنا تھا کہ فنڈز کی کمی کے باعث ایجنسی ’ہفتہ بہ ہفتہ‘ کام کر رہی ہے۔ ہمیں نومبر کی تنخواہیں دینے کی امید ہے، لیکن دسمبر کے لیے کچھ معلوم نہیں، انہوں نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا۔
اسرائیلی الزامات، امریکی فنڈنگ معطلاسرائیل نے 2023 کے حملے سے متعلق بے بنیاد الزامات لگا کر UNRWA کو اپنی سرزمین پر کام کرنے سے روک دیا تھا۔ ان الزامات کے بعد امریکا، جو ایجنسی کا سب سے بڑا ڈونر رہا ہے، نے اپنی امداد معطل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر حملے کی قانونی حیثیت کیا ہے، اسرائیلی فوج کے وکلا سر پکڑ کے بیٹھ گئے
اس فیصلے کے باعث عالمی عملہ واپس بلانا پڑا، جس سے ایجنسی کی خوراک کی تقسیم متاثر ہوئی۔اس کے باوجود غزہ میں اب بھی 12 ہزار سے زیادہ مقامی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔
سرد موسم میں زندہ رہنا ایک ڈراؤنا خوابموسمی حالات، خوراک کی قلت اور ناکافی پناہ گاہوں نے لاکھوں فلسطینیوں کے لیے شدید انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔
یو این نے خبردار کیا ہے کہ اگر امداد کی رفتار نہیں بڑھی تو غزہ میں بھوک، بیماریوں اور بے گھری کا بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ امدادی سامان کے ٹرکوں کی محدود آمد نے صورتحال کو اس حد تک بگاڑ دیا ہے کہ کئی خاندان کھلے آسمان تلے سرد بارشوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ نے عالمی برادری اور امدادی ڈونرز سے فوری اضافی فنڈنگ اور اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غزہ میں جاری انسانی تباہی کو روکا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اقوام متحدہ امریکا غزہ غزہ امداد.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اقوام متحدہ امریکا اقوام متحدہ کیا ہے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ