مردوں کی طرح چلنے اور بولنے کیلئے کلاسز لیں، کرن جوہر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال اور اسے بدلنے کی طویل جدوجہد سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 1989 میں جب وہ 15 سال کے تھے، اسپورٹس کے بجائے مختلف چیزیں سیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ فرانسیسی زبان، کوکنگ، فلاور و فروٹ ارینجمنٹ اور امپورٹ ایکسپورٹ جیسے کورسز بھی کیے۔
کرن جوہر کے مطابق اسکول میں تقریر اور ٹیبلو کا شوق تھا لیکن اسی دوران ان کے کوچ نے توجہ دلائی کہ ان کی گفتگو، چال ڈھال اور آواز لڑکیوں جیسی ہے جو آگے چل کر مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ کوچ نے انہیں مردانہ انداز اپنانے میں مدد کی پیشکش کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ 3 سال تک ہفتے میں 3 دن کوچ اور ان کی اہلیہ کے گھر جا کر کلاسز لیتے رہے جہاں انہوں نے مردوں کی طرح چلنا اور بات کرنا سیکھا۔ یہ سب انہوں نے خوف کی وجہ سے والد سے بھی چھپایا، انہیں صرف یہی بتایا کہ وہ کمپیوٹر کلاس لے رہے ہیں اور اسی کی فیس کے نام پر کوچ کو ادائیگی کرتے رہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
لاہور اسٹیشن پرشاندار انتظامات، مقامی قیادت نے دل جیت لیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251121-01-2
لاہور (جسارت نیوز) اجتماع عام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کی لاہور ریلوے اسٹیشن آمد کے موقع پر انتظامات نہایت منظم اور مثالی انداز میں کیے گئے۔ اسٹیشن پر خواتین کے لیے علیحدہ اور مردوں کے لیے الگ سہولیات کا اہتمام کیا گیا تاکہ ہر فرد کو باوقار اور آسان ماحول فراہم کیا جا سکے۔استقبال کے سلسلے میں کارکنان اور ذمے داران کی بڑی تعداد اسٹیشن پر موجود رہی، جو آنے والے مہمانوں کی رہنمائی، ان کی معاونت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں مصروف رہی۔ خواتین کے لیے الگ استقبالیہ ڈیسک اور رہنمائی ٹیم نے خصوصی توجہ حاصل کی جبکہ مردوں کے لیے بھی باقاعدہ منظم لائنیں اور کیمپ قائم کیے گئے۔شرکا نے انتظامات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی منظم تیاری اور ہر طبقے کا خیال رکھنا جماعت اسلامی کی اعلیٰ تنظیمی صلاحیتوں کا عملی ثبوت ہے۔