خیبرپختونخوا میں اسمال ڈیمز سے متعلق اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان کی زیر صدارت صوبے کے سمال ڈیمز سے متعلق اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری آبپاشی محمدایازسمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سمال ڈیموں کی تعمیر، بحالی، پانی کے مؤثر استعمال اور جاری منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری محمکہ آبپاشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک 62 سمال ڈیمز مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ 23 سمال ڈیموں پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمال ڈیمز نہ صرف آبپاشی کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر زرعی پیداوار میں اضافے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی بروقت تعمیر، معیار کی بہتری اور شفافیت یقینی بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر آبپاشی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کے باعث صوبے میں پانی کے ذخائر میں اضافہ، زراعت کی ترقی اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا وژن ایک مضبوط، خود کفیل اور ترقی یافتہ خیبرپختونخوا کی تشکیل ہے۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آبپاشی نظام کے لیے جدید ایسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ نہری نظام کی GIS میپنگ اور مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ کی تیاری کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق منصوبوں کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت اور کارکردگی دونوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے لیے جامع فلڈ کنٹیجنسی پلان کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر سمال ڈیموں کی تکمیل میں مزید تیزی لائی جائے اور ڈیموں کے قریب سیاحتی سہولیات کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے تاکہ نہ صرف مقامی معیشت مضبوط ہو بلکہ عوام کو بھی بہتر سہولیات میسر آئیں۔ ریاض خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہر فیصلے پر من و عن عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند ہے اور محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر بروقت اور مکمل عملدرآمد کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر ا بپاشی کہ وزیراعلی سمال ڈیمز انہوں نے کہ وزیر کہا کہ
پڑھیں:
عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
بشکیک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے، جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
اجلاس کی میزبان ریاست کرغزستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اس سالانہ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں خطے کی سکیورٹی، اقتصادی تعاون، انسداد دہشت گردی، علاقائی روابط اور باہمی شراکت داری سمیت مختلف اہم موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
عباس عراقچی نے اجلاس کے موقع پر ایک گروپ تصویر بھی جاری کی، جس میں وہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اپنے اپنے قومی پرچموں کے سامنے موجود ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم کثیرالجہتی علاقائی تنظیم ہے، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ہے۔
اگرچہ تنظیم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے معاملات پر بھی توجہ دیتی ہے، تاہم یہ کسی فوجی یا دفاعی اتحاد کی حیثیت نہیں رکھتی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی برقرار ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔