پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین علاقائی مسائل کے حل بارے معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین علاقائی مسائل کے حل بارے معاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
برسلز(آئی پی ایس ) پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین برسلز میں علاقائی مسائل کے مشترکہ حل بارے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جمہوریہ سلووینیا کے وزیر خارجہ نے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
جمہوریہ سلووینیا کی وزارت خارجہ اور یورپی امور اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے درمیان دو طرفہ مشاورت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مذاکرات کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک وضع کرتی ہے۔
یہ ایم او یو دونوں وزارت خارجہ کو اپنے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے، موجودہ معاہدوں کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اپ ڈیٹس کا تبادلہ کرنے کیلئے جامع میکانزم فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ،اس معاہدے سے باہمی مشاورت ، نقطہ نظر کے تبادلے اور مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم میسر ہو گا، اس طرح پاکستان اور سلووینیا تعلقات کو مزید وسعت اور تقویت ملے گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے4 ملزمان کو بری کردیا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی بھارتی میڈیا جھوٹ کا ماہر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر دیا:وزات اطلاعات دبئی ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، فروخت کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوششCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے
( ویب ڈیسک ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار یورپی یونین کے نمائندئے اعلیٰ برائے امور خارجہ کایا کالاس کی خصوصی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے۔
برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم کے افسران نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
وزیر خارجہ دورہ کے دوران برسلز میں منعقدہ پاکستان-ای یو سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں بھی شریک ہوں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ برسلز میں ’’میری ٹائم سکیورٹی‘‘ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
اس فورم کے موقع پر وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
امید ہے یہ دورہ برسلز پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بیلجیئم پہنچے ہیں۔