بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران، تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان بیانات نے چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور چینی عوام میں شدید غم و غصہ اور مذمت پیدا کی ہے۔ چین کی جانب سے جاپان پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے غلط بیانات کو واپس لے، چین سے متعلق امور میں مشکلات پیدا کرنے سے باز رہے، عملی اقدامات کے ساتھ اپنی غلطی کا اعتراف کرے اور اسے درست کرے، اور چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے۔ اگر جاپان اپنے اشتعال انگیز بیانات کو واپس لینے کے بجائے اپنی غلطی پر قائم رہتا ہے ، تو چین کو سخت اور فیصلہ کن جوابی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، جس کے تمام نتائج جاپانی جانب کو برداشت کرنا ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جاپان کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں،چینی مندوب

جاپان کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں،چینی مندوب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے، دنیا میں صرف ایک چین ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت مکمل چین کی نمائندہ واحد جائز حکومت ہے، اور تائیوان چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔

بدھ کے روزفو چھونگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات انتہائی غلط اور خطرناک ہیں،جو چین کے اندرونی امور میں سخت مداخلت اور ایک چین کے اصول اور چین-جاپان چار سیاسی دستاویزات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی عدل و انصاف کے خلاف اشتعال انگیزی ہے ، دوسری عالمی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے لیے نقصان دہ ہے ، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے، اور جاپان کے امن کے راستے پر چلنے کے بنیادی وعدے سے انحراف ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایسے ملک کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت متفقہ طور پر منظور کر لی اسرائیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی، وائٹ ہاؤس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • تائیوان کے دانشوروں کی جا پانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر تنقید
  • ہندوستانیوں کیلئے "فری ویزا" داخلے پر پابندی عائد، وزارت خارجہ کا ایران کے فیصلے پر ردعمل
  • جاپان کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں،چینی مندوب
  • جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے، چین
  • جاپان میں بھالوؤں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے ’بھونکنے والے ڈرونز‘ تعینات
  • پی ٹی آئی کا 27 ویں ترمیم کیخلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ
  • امریکہ اور جاپان کے ساتھ فلپائن کی مشترکہ مشقوں پر چینی فوج کا سخت ردِعمل
  • بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
  • پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم