وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، سیاسی حالات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف اور مراد علی شاہ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ سندھ کے امور پر گفتگو ہوئی۔
دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری قیام پاکستان کی مضبوط بنیاد ہیں، یہ بات انہوں نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔
شہباز شریف نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی عظیم قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسا ملک بنانا تھا جہاں برداشت اور رواداری قائم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا ہوں گی؟
وزیراعظم نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے اور قائداعظم نے 11 اگست کی اپنی تقریر میں واضح کیا کہ پاکستان کیسا ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا وژن ایسا پاکستان تھا جس میں بردباری، رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برداشت رواداری شہباز شریف عالمی دن