Express News:
2025-11-13@12:24:25 GMT

زیرسمندر 23 نئے تیل وگیس ذخائر تلاش کرنے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف پیڑولیم کنسیشنز نے 23 نئے زیرسمندر تیل وگیس ذخائر تلاش کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ میں بولی کے بعد بطور آپریٹر 18 بلاکس اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کرلیے ہیں۔

خط کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس ذخائر کی کھوج کیلئے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کیا گیا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ زیر سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کریں گے۔

خط کے متن میں درج ہے کہ پرائم گلوبل انرجیز، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان کے ساتھ بھی مل کر ذخائر تلاش کیے جائیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت سے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجرا، پروڈکشن شیئرنگ اور شراکت دار کمپنیوں سے جوائنٹ آپریٹنگ ایگریمنٹس ہوگئے ہیں۔ زیرسمندر تیل وگیس ذخائر کی کھوج کاعمل مکران اور انڈس بیسن کے 23 مختلف بلاکس میں لگایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ذخائر تلاش

پڑھیں:

پیٹرولیم شعبے کا کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں سب سے بڑا حصہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)مالی سال 2024-25 کے دوران پیٹرولیم، آئل اور لبریکنٹس کا شعبہ کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں سب سے بڑا حصہ دار رہا، جو درا?مدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کی بلند سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مالی سال 2024-25 کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے دوران خالص وصولی 1,284.6 ارب روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کی 1,104.1 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں 16.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔رواں مالی سال میں کسٹمز ڈیوٹی ایف بی آر کی مجموعی محصولات میں تقریباً 10.9 فیصد کی شراکت دار رہی۔

کامرس رپورٹر سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز
  • وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو 23 نئےآف شور بلاکس ایوارڈ کردیے
  • آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع
  • پاکستان پر انحصار ختم ،متبادل تجارتی راستے تلاش کئے جائیں ، ملا برادر
  • تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خط
  • تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ی ایل کا پی ایس ایکس کو خط
  • افغانستان میں جدید اسلحے کے ذخائر، خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان
  • پیٹرولیم شعبے کا کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں سب سے بڑا حصہ
  • جنوبی کوریا : چینی ماہی گیر وں کی کشتی الٹنے سے 9لاپتا