شہرقائد میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پرایک اورشہری کوقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کے علاقےشاہ علی گوٹھ کے قریب محمد سٹی میں گھرمیں دوران ڈکیتی پیش آیا۔

مقتول نجی میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اورتین بیٹیوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ پولیس کے مطابق 3 مسلح ڈکیت مقتول کے گھرمیں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تومقتول نے مزاحمت کی جس پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 50سالہ شاہد ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اوقمرعباس نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اورواقعے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے۔

جناح اسپتال میں مقتول کے رشتہ دار محمد عمیرنے بتایا کہ مقتول شاہد گھرکا واحد کفیل تھا اور جمعرات کوانھوں نے اتفاقیہ ملازمت سے چھٹی کی تھی اوربارہ ساڑھے بارہ گھرکے قریب تین مسلح ڈکیت ان کے گھرمیں داخل ہوئے توگھرمیں بچیاں موجود ہونے کی وجہ سے انھوں نے ڈکیتوں کو گھرسے باہرنکلنے کا کہا توڈکیتوں نے فائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول انتہائی شریف النفس انسان تھے اوران کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں تھی، مقتول کے رشتہ داروں نے اعلیٰ پولیس حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کرانہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔

 واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 79 ہوگئی ۔۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی