اداکار عثمان مختار کے بڑھتے ہوئے وزن نے آن لائن بحث چھیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاکستانی اداکار عثمان مختار ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
حال ہی میں دوست کی شادی میں ان کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ان کے وزن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
عثمان مختار نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر اور فلم میکنگ سے کیا، تاہم وہ ڈرامہ "عنا” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں صباط، صنفِ آہن، ہم کہاں کے سچے تھے اور جفا شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ ڈرامہ پمال میں رضا کے کردار کے باعث تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔
ڈرامہ عنا کے ٹائم پر ان کی پرکشش شخصیت اور وجاہت کے باعث مداحوں نے انہیں فواد خان سے بھی تشبیہ دی تھی، تاہم اداکار خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کا وزن وقتاً فوقتاً بڑھتا گھٹتا رہتا ہے اور وہ ایک کھانے کی خرابی (ایٹنگ ڈس آرڈر) کا بھی شکار رہ چکے ہیں۔
دوست کی شادی میں عثمان مختار نے سیاہ کرتا شلوار اور خوبصورت شال پہنی، تاہم مداحوں کی نظر ان کے بڑھے ہوئے وزن اور سست ڈانس پر جا ٹھہری۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز کے بعد بحث چھڑ گئی جہاں کئی صارفین نے ان کے وزن پر تنقید کی۔
ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا اور لکھا کہ عثمان مختار تو حاملہ لگ رہے ہیں، ایک اور نے لکھا اگر چہرہ ہٹا دیں تو بہت بدصورت لگیں گے، کچھ مداحوں نے مشورہ دیا کہ اداکار کو جلد از جلد اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔
ایک صارف نے کہا کہ وہ حرکت بھی نہیں کر سکتے پھر کیا ایسی مجبوری تھی رہنے دیتے جبکہ کسی نے لکھا کہ وہ عدنان سمیع کی طرح نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس تنقید کے باوجود کچھ مداحوں نے اداکار کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزن میں کمی بیشی سے ان کی اداکاری پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل عثمان مختار
پڑھیں:
سعودی حکومت کا حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
ریاض: سعودی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ طبی خدمات کو زیادہ تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔
سعودی وزیرِ صحت فہد الجلاجل کے مطابق، ماضی میں روایتی گاڑیوں کے ذریعے میڈیکل سیمپلز یا دوائیں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے میں ڈیڑھ سے تین گھنٹے لگتے تھے، تاہم اب ڈرون کے استعمال سے یہ وقت صرف پانچ سے دس منٹ رہ جائے گا۔
وزیرِ صحت نے مزید بتایا کہ تمام عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ صحت کی ہدایات کا مقصد عازمین کی صحت کا تحفظ اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ بعض ممالک کے لیے مخصوص ویکسینز لازمی ہیں، تاہم ہر حاجی کے لیے گردن توڑ بخار کے خلاف حفاظتی ٹیکہ ضروری ہے۔