نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی ملاقات‘ وزیراعظم کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
وزیرآباد (نامہ نگار) این اے 66 سے نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے کہا عوام مسلم لیگ (ن) سے ملکی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی امید رکھتے ہیں۔ نوجوان نسل ہمارے پاس اچھی دولت ہے۔ یہ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہم آئندہ ان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ معیشت مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کی سیاست کی اور آج بھی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا ان شاء اللہ میں اپنے علاقہ کے تعمیر وترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھوں گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلال فاروق تارڑ
پڑھیں:
لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کاانکشاف،وزیراعظم نےاعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران بے ضابطگیوں کے انکشاف پر اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کی سربراہی سابق وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد کریں گے، جبکہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال، چیئرمین پی ایم آئی سی بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا اور انٹیلی جنس بیورو کا نمائندہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر نو کے منصوبے میں ٹھیکے غیر شفاف طریقے سے دینے، الیکٹریکل ورکس کے سامان کی غیر قانونی خریداری اور ٹول پلازوں کے غیر قانونی ٹھیکوں کے معاملات کی مکمل چھان بین کرے۔
یہ کمیٹی 3 ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔