ن لیگ کے بلال فاروق تارڑ نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-1
اسلام آباد(آن لائن) حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ نے میں رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان سے حلف لیا، باقاعدہ طور پر ایوان کا حصہ بن گئے۔ بعد ازاں بلال فاروق تارڑ نے ایوان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ واضح رہے کہ بلال فاروق تارڑ ریٹرننگ افسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری فارم 34 کے مطابق بلامقابلہ کامیاب قرار پائے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلال فاروق تارڑ
پڑھیں:
این اے 66 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب
وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر بلال فاروق تارڑ کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ این اے 66 کے انتخاب میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جبکہ دیگر امیدوار کاغذات واپس کرنے کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔
یاد رہے کہ این اے 66 کی نشست سنی اتحاد کونسل کے احمد چٹھہ کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔