چوہدری بلال فاروق تارڑ ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

جدہ (خالد نواز چیمہ سے) — ضلع گوجرانوالہ کے حلقہ این اے-66 وزیرآباد سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطا اللہ تارڑ کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کی کامیابی پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانی رہنماؤں، بزنس کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے ٹیلی فون کے ذریعے چوہدری بلال فاروق تارڑ سے رابطہ کر کے انہیں بلا مقابلہ کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

مبارکباد پیش کرنے والوں میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ جٹ، جٹ انٹرنیشنل کے نوید چیمہ، پاکستان بزنس فورم سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد افضل جٹ، اور مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر کے علاوہ دیگر درجنوں سماجی و کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

مبارک باد پیش کرنے والوں نے چوہدری بلال فاروق تارڑ کو ایک نوجوان، تعلیم یافتہ اور وژن رکھنے والا سیاسی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ضلع وزیرآباد کے عوام کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری بلال فاروق تارڑ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور علاقے کے تعلیمی و معاشی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

خالد نواز چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نوجوانوں کو سیاسی قیادت میں آگے لا رہی ہے، اور چوہدری بلال فاروق تارڑ اسی وژن کی ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر آواز اٹھائیں گے۔

چوہدری محمد افضل جٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلال فاروق تارڑ کی کامیابی وزیرآباد کے عوام کے اعتماد کی علامت ہے، جبکہ چوہدری محمد اکرم گجر نے کہا کہ ان کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

نوید چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ بلال فاروق تارڑ جیسے متحرک رہنما ملک کے سیاسی و ترقیاتی منظرنامے میں مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے متفقہ طور پر اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری بلال فاروق تارڑ وزیرآباد کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟خاتون صحافی کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کیا جواب دیا؟ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے ستائیسویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیا ’ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں‘، آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے دلچسپ ریمارکس ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی بلا مقابلہ

پڑھیں:

ستائیسویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل

ستائیسویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔

اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔

منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو، سائرہ افضل تارڑ سینیٹر شہادت اعوان کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے۔

اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جے یو آئی ف نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، گزشتہ روز اعجاز الحق نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں آرٹیکل 243 اور آرٹیکل 200پر مشاورت جاری ہے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی 27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ آج منظور کریگی۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ تمام شقوں پر آج میٹنگ ہوگی، پوری امید ہے کہ آج اس کو حتمی شکل دے دیں،ہر جماعت کو رائے دینا کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی آراء کو دیکھا جائے گا،جس جماعت کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ، ایم کیو ایم کی جو جو تجاویز ہونگی اس کو دیکھا جائے گا، اکثریتی جو رائے آئے گی اس کے مطابق فیصلہ ہو گا، تمام فیصلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا امید ہے شام پانچ بجے تک فائنل کر لیں گے۔

پی ٹی آئی، جے یو آئی ف، ایم ڈبلیو ایم اور پی کے میپ کے رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہورہے، قومی اسمبلی سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے کل بائیکاٹ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی سینیٹ میں پیش کی گئی غیرمنظور شدہ ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، متحد ہونا پڑے گا: خواجہ آصف پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام: امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا سینیٹ سے27 ویں ترمیم منظوری کا معاملہ: وزیراعظم نے سینیٹرز کو مدعو کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ستائیسویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل
  • وزیرآباد: این اے 66 ضمنی الیکشن، عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق بلامقابلہ کامیاب
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
  • سانحہ نو مئی کے مجرم کی نشست مسلم لیگ نون کو مل گئی، بلال فاروق بلامقابلہ ایم این اے
  • مسلم لیگ (ن) کو این اے 66 میں غیر متنازع فتح، بلال فاروق تارڑ کامیاب
  • حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب
  • این اے 66 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب
  • این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • وزیراعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 3.4 ارب ڈالر ترسیلات بھیجنے پر شکریہ