Daily Mumtaz:
2025-11-05@00:27:09 GMT

وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائینگے

اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT

وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائینگے

اسلام آباد:( نیوزڈیسک ) وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے، اِن تقریبات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے میں شہباز شریف آزربائیجان کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت کے علاوہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے، دونوں رہنماوں میں گذشتہ ملاقات ستمبر میں تیانجن، چین میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

آزربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتی ہیں،جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مری سے اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔

اہلخانہ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف 8 نومبر کو آذربائیجان کادورہ کریں گے
  • سینیٹ: 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو پیش کیا جائے گا
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
  • صدر آصف علی زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر دوحا پہنچ گئے
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
  • صدر زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
  •  شہباز شریف پاکستان کے دورے پر بھی آتے ہیں
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل