کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر خاتون نے 25 سالہ شادی ختم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
کھانے کی ٹیبل پر کیک کے آخری ٹکڑے نے امریکی جوڑے کی 25 سالہ شادی ختم کروادی۔ خاتون نے کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر شوہر سے طلاق لے لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ’AITAH‘ نامی پیج کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں 46 سالہ خاتون نے بتایا کہ میرا اکثر میرے 48 سالہ شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، میرے شوہر نے شادی کی سالگرہ پر ہمارے جھگڑے کو ختم کرنے کی خاطر ٹریپ پلان کیا، تاہم انہوں نے اسی ہوٹل کا انتخاب کیا جس کے حوالے سے ہم نے سوچا تھا کہ ہم یہاں کبھی نہیں جائیں گے۔
خاتون نے لکھا کہ اس کے باوجود میں نے اپنا موڈ ٹھیک رکھا لیکن جیسے ہی ہم ہوٹل پہنچے میرے شوہر کا موڈ بگڑ گیا، انہوں نے مجھے رات کے کھانے کا آرڈر دینے کا کہا تو میں نے 3 ڈش منتخب کرکے انہیں بتائی اور میٹھے میں ہم دونوں نے چیز کیک آرڈر کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ چونکہ کھانا کھانے کے بعد گنجائش نہ ہونے کے سبب میں نے اپنا کیک فریج میں رکھ دیا جبکہ میرے شوہر نے اپنے حصے کا کیک کھا لیا مگر جب اگلی صبح میں اٹھی اور میں نے رات کا بچا ہوا کیک کھانے کا سوچا تو معلوم ہوا کہ وہ ختم ہوچکا ہے اور اس کے آخری کی باقیات بچی ہوئی ہیں جب میں نے اپنے شوہر سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پہلے انکار کیا مگر بعد میں تسلیم کرلیا کہ انہوں نے میرا کیک کھا لیا۔
خاتون کے مطابق اس وقت مجھے احساس ہوا کہ پوری زندگی میرے ساتھ ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ میرے حصے کا کیک ہمیشہ میرے شوہر کھا لیتے ہیں، یہ صرف کیک کی بات نہیں ہے بلکہ زندگی کی چھوٹی بڑی چیزوں میں ایسا ہی ہوتا ہے میں صرف ان کا گھر سنبھالنے کے لیے ہوں، ان کا کام وقت پر انجام دینے کے لیے اور بدلے میں مجھے ان کا بچا کچا ملتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کی حمایت کی اور کہا کہ آپ نے یہ فیصلہ لے کر درست کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میرے شوہر خاتون نے انہوں نے
پڑھیں:
’نکال سنت اور اس میں سکون ہے‘، رابی پیرزادہ نے شادی کا اشارہ دے دیا
پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں اپنی شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’خواتین گھریلو مکھیاں‘، رابی پیرزادہ نے عدنان صدیقی کے بیان کی حمایت کر دی
رابی پیرزادہ نے کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔
علاوہ ازیں رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں خاتون (غالباً وہ خود) اور مرد نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے گفتگو اور تبصرے شروع کردیے ہیں۔
مزید پڑھیے: رابی پیرزادہ نے لمبے، گھنے بالوں کے لیے جادوئی نسخہ بتا دیا
رابی پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ اشعار بھی لکھے۔ تاہم انہوں نے تصویر میں ان کے ہمراہ موجود شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کو بالآخر مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار مل ہی گیا
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رابی پیرزادہ رابی پیرزادہ شادی رابی پیرزادہ نکاح