سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کرسمس کی تقریبات دنیا بھر میں شروع ہو چکی ہیں، تمام دنیا کے مذاہب اس تہوار میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں۔میرے لیے مسیحی برادری کی مشترکہ خوشیوں میں شمولیت باعث اعزاز ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کرسچن کمیونٹی کی تقریب میں کرسمس کیک کاٹا۔ اس دوران خواجہ آصف کا تقریب سے خطاب بھی کیا، کہا کہ عظیم تہوار کے سلسلہ میں تقریب میں شرکت کے لئے آیا ہوں، تمام دنیا کے مذاہب اس تہوار میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی کی ولادت کا یوم ہے، ان کی تعلیمات قیامت تک مشعل راہ رہیں گی، انہوں نے بھائی چارے کا درس دیا۔ 

سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز

خواجہ آصف نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات دنیا میں شروع ہو چکی ہیں ، میرے لیے مسیحی برادری کی مشترکہ خوشیوں میں شمولیت باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی آپ پر رحمت اور برکتیں نازل فرمائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا سب سے زیادہ مضبوط رشتہ وطن کی مٹی ہے، افواج پاکستان نے اس وطن کی حفاظت کی، چھ ماہ قبل پاک فوج نے جو فتح حاصل کی وہ تاریخ کے سنہرے باب میں لکھی گئی ہے، ہماری قوم اس پر فخر کرتی ہے، اس جنگ میں دنیا میں ہم نے ایک منفرد مقام پایا ہے۔ 

 بارش اور برف باری کا امکان،سڑکیں بند ہونے کا خدشہ

انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر ملک کی سلامتی کے دعا کریں۔ جب وطن پر بات آئے تو سب ایک ہوکر محبت کا اظہار کریں، آنے والا دور ترقی کا ہو گا بے روز گاڑی کا خاتمہ ہوگا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مسیحی برادری کی خوشیوں میں خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: (سب نیوز) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو معروف بین الاقوامی اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی شہرۂ آفاق کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور معاون مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں اور پاکستان کے سرکاری افسران کی غیر معمولی صلاحیت، لگن اور فکری استعداد کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابیاں خصوصاً نوجوان نسل اور خواتین کے لیے باعثِ ترغیب ہیں کہ وہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کی سرکاری اداروں میں مؤثر شمولیت اور قیادت کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی پائیدار ترقی کا راز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل