قومی کپتان اور ہیڈ کوچ کے درمیان تکرار، سلمان علی آغا نے غصے میں بوتل زمین پر پھینک دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں کپتان سلمان علی آغا غصے میں آ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کپتان اور ہیڈکوچ کے درمیان تکرار ہوئی، ویڈیو میں کپتان سلمان علی آغا کو زمین پر بوتل پھینکتے دیکھا گیا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا اپنی وکٹ پر آؤٹ ہونے کے بعد افسردہ تھے اور کوچ ان سے بات کر رہے تھے۔
فاسٹ باؤلر باسط علی نے بھی وضاحت کی کہ یہ تبادلۂ خیال کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہو رہا تھا اور سلمان علی آغا کوچ کی بات غور سے سن رہے تھے۔
مزید پڑھیںکپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور شاندار سنگِ میل اپنے نام کر لیا
یہ واقعہ ٹیم کی جذباتی کیفیت اور کپتان کی قیادت کے دباؤ کو نمایاں کرتا ہےجو میچ کے دوران ٹیم پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، اس کے بعد پھر سے یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا پاکستان کرکٹ میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
پاکستان کرکٹ میں گزشتہ چند سالوں میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جب کوچ نے اپنی مدت کار کے دوران ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہو اور اس کی وجہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ساتھ تنازعات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان علی ا غا
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔