سکردو، عمائدین و نوجوانوں کی جانب سے سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ وفاق سے گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہو یا حلقے کے حقوق کے لیے کوشش کرنا آپ سرکردگان، جوانان اور قائدین کی سرپرستی میں آگے بڑھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسمبلی مدت کی تکمیل اور عوامی حقوق کی بھرپور ترجمانی پر اہلیان پڑنگ، غلچو اور پوندس سکردو کے زعماء و جوانان کی طرف سے سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کے اعزاز میں ایک اہم عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں واعظین، سرکردگان، زعماء اور جوانوں کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمائدین نے پڑنگ غلچو، پوندس روڈ اور ڈسپنسری رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور پوندس روڈ کا ایشو حل کر کے اسے جلد مکمل کرانے کی استدعا کی۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے عمائدین سرکردگان اور زعماء کی جانب سے حوصلہ افزائی نیز مجاہد ملت آغا علی رضوی کی قیادت اور انکے نمائندہ پر بھرپور اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پوندس روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر اعتراض کو دور کر کے کام آگے بڑھانے کی کوشش کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹس کو مکمل کرنےکے لیے تمام سٹیک ہولڈر نے ملکر آگے بڑھنا ہے۔ اس سلسلے میں متاثرین کے اعتراض کو دور کرکے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ ہم نے عدل و انصاف کی بالادستی، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔ آئندہ بھی، عدل کی بالادستی، ظلم ستیزی، علاقائی ترقی، عوامی ترجمانی، قومی وسائل کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ نیز اتحاد و یگانگت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وفاق سے گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہو یا حلقے کے حقوق کے لیے کوشش کرنا آپ سرکردگان، جوانان اور قائدین کی سرپرستی میں آگے بڑھیں گے۔ شاندار عشائیے کے اہتمام پر کاظم میثم نے عمائدین علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق اپوزیشن لیڈر کے حقوق کے لیے گلگت بلتستان کاظم میثم
پڑھیں:
گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں: نواز شریف
نواز شریف—فائل فوٹوسابق وزیرِ اعظم اور حکمراں جماعت ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے کی حمایت کر دی۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی عہدے داروں سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈب ھیک نہیں یہ تو حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، اس بارے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات کروں گا۔
نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سے خرچ نہیں ہوتے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی یافتہ صوبہ ہے، جہاں منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کامیابی حاصل کریں۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے، ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، ہدایت کرتا ہوں کہ پرانے ساتھیوں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے۔
نواز شریف نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے، ہمیں بہترین امیدواروں کا انتخاب کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے، میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے، پارٹی اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ بہت سے لوگ ٹکٹ کے لیے آئیں گےخ ہمیں پہچان رکھنی ہے کہ کون اپنا ہے اور کون پرایا ہے، امیدواروں کی جیت کے لیے سب کو مل کرنا کام کرنا ہو گا۔
اُن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ بہتر لگتی ہے، وزیرِ اعظم سے کہوں گا کہ جی بی اور آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔
نواز شریف نے کہا کہ اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائے گا۔