صدر نے گلگت بلتستان میں24جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائی تھیں۔ صدر پاکستان نے 24 جنوری 2026ء میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلی مقرر کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلی جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
گلگت بلتستان الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرانے کا اشارہ
ایک انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر قانونی تقاضوں کے مطابق 24 جنوری کو الیکشن کیلئے صدر کو سفارشات بھجوا دی ہیں، صدر کی منظوری کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اگر اے پی سی نے الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تو ہم الیکشن کو کچھ ماہ کیلئے آگے لے کر جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی کے عام انتخابات کے التوا کا اشارہ دیدیا۔ ایک انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر قانونی تقاضوں کے مطابق 24 جنوری کو الیکشن کیلئے صدر کو سفارشات بھجوا دی ہیں، صدر کی منظوری کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اگر اے پی سی نے الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تو ہم الیکشن کو کچھ ماہ کیلئے آگے لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات 24 جنوری کو کرانے کیلئے سفارشات صدر مملکت کو ارسال کی ہیں جب صدر سفارشات کی منظوری دیں گے تو شیڈول جاری کریں گے۔ قانونی طور پر اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر اندر الیکشن کی تاریخ دینے کے ہم پابند ہیں، اس لئے 24 جنوری کو پولنگ ڈے قرار دیا ہے، صدر مملکت کی جانب سے سفارشات کی منظوری ملنے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اے پی سی نے الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تو ہم الیکشن کو کچھ ماہ کیلئے آگے لیکر جائیں گے۔