لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
لاہور:
گرین ٹاؤن پولیس 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ملزم بچے کو اسکول سے گھر لے کر جا رہا تھا جب اس نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت ایکشن پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد
فائل فوٹواسلام آباد میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ نے اٹک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 ہزار کے 800 جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نوشہرہ سے ہے، ملزم نے جعلی کرنسی اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی۔
ایف آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بس ڈرائیور ہے اور بس پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا، ملزم پشاور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے جعلی کرنسی نوٹ وصول کرتا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم جعلی نوٹ ملتان میں ساتھی کے حوالے کرتا تھا، ملزم کو ایک لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ کےعوض 2000 روپے بطور کمیشن ملتا تھا۔