کراچی، مجید کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں قائدآباد پولیس نے مجید کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت رحمت علی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔