کراچی، نیٹ کیفے سمیت ڈکیتی کی کئی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان کی شناخت محمود، ارسلان اور لقمان کے ناموں سے ہوئی۔ جن سے ڈاکس سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل نیٹ کیفے سے موبائل فون چھینے تھے۔ واردات کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
واقعہ کا مقدمہ 6 دسمبر کو تھانہ بلدیہ میں درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، ملزمان پر ڈکیتی، چوری اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی فضا انتہائی مضر صحت
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضا انتہائی مضر صحت ہے، اب سے کچھ دیر پہلے لاہور393 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 507 اور گوجرانوالہ کا 372 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق حافظ آباد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 315، گوجرانوالہ اور نارووال 294 اور مظفر گڑھ میں 276 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک بند کی گئی ہے۔