پنڈی میں غیرانسانی تشدد کی دو ویڈیوز وائرل، ملزم کی تلاش شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
راولپنڈی:
جڑواں شہروں میں جرائم کی سرگرمیوں مین ملوث ملزمان کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد کر کے غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانے کی دو ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
پولیس نے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد چھان بین کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ سوشل میڈیا پر دو مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نوجوان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں نوجوان آدھے سر سے گنجا اور نیم برہنہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں ایک شخص کو ہاتھ اوپر باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلال نامی ملزم کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ پولیس نے مزید چھان بین کا آغاز کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویڈیوز وائرل
پڑھیں:
راولپنڈی: قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی
—فائل فوٹو
راولپنڈی میں قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی۔
ضلعی عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ملزم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے 25 اگست2023ء کو فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔