چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر وزیرِاعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں اعلیٰ عسکری قیادت سے متعلق اہم فیصلوں کے بعد وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی جدید دور کے جنگی تقاضوں اور قومی سلامتی کی ضروریات سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ وزیرِاعظم کے مطابق نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ملکی دفاع مزید مضبوط اور مربوط ہوگا۔
وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج نے پہلے بھی دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی نے پوری دنیا میں پاکستان کی عسکری صلاحیت کو تسلیم کروایا۔
شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ائیر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے اور حالیہ معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ برتری منوائی۔
وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ریاستی ادارے یکسوئی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے تاکہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابلِ تسخیر بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سالہ توسیع بھی باقاعدہ منظور کر لی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل چیف آف
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔