Islam Times:
2025-12-04@20:37:47 GMT

لاہور میں رثائی ادب کانفرنس 14 دسمبر 2025ء کو منعقد ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

لاہور میں رثائی ادب کانفرنس 14 دسمبر 2025ء کو منعقد ہوگی

ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ اس کانفرنس کی صدارت کرینگی اور جناب جاوید حسن صاحب، ڈاکٹر عرفی ہاشمی صاحب، ڈاکٹر ارسلان راٹھور صاحب اور ڈاکٹر ازور شیرازی صاحب اپنے مقالے پیش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رثائی ادب کانفرنس 2025ء لاہور میں 14 دسمبر، اتوار دوپہر 1.30 بجے
سلمان فارسی آڈیٹوریم گلبرگ حالی روڑ لاہور منعقد ہو رہی ہے، جہاں ماہرین اور محققین رثائی ادب کی روایت، تحقیق اور جمالیاتی شعور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ اس کانفرنس کی صدارت کریں گی اور جناب جاوید حسن صاحب، ڈاکٹر عرفی ہاشمی صاحب، ڈاکٹر ارسلان راٹھور صاحب اور ڈاکٹر ازور شیرازی صاحب اپنے مقالے پیش کریں گے۔ یہ تقریب رثائی ادب کے فکری تسلسل اور اس کے معاصر تقاضوں پر مکالمے کا اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خصوصی افراد معاشرے کا حصہ‘ 2 دسمبر کی بڑی اہمیت‘ بے نظیر وزیراعظم بنیں: زرداری 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)2دسمبر 1988ء کو بینظیر بھٹو نے 35 سال کی عمر میں وزیراعظم کا حلف اٹھایا اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم بن گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے صدر آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہ بے نظیر بھٹونے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن کر عوامی حکومت، جمہوریت اور مساوات کے عزم کو تقویت دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری  نے سری لنکا میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ صدر زرداری  نے  پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے پانچ دن سے پھنسے متاثرہ خاندان کی بروقت مدد پر تعریف  کی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری  نے خصوصی افراد کے عالمی دن  کے موقع پر پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد کے عالمی دن  کے موقع پر، میں ایک مرتبہ پھر ہماری قومی وابستگی کا اعادہ کرتا ہوں۔ خصوصی افراد کا خیال رکھیں اور ان کی شناخت کا احترام کریں۔ ایسے پاکستان کے لیے کام کریں جہاں کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے اور جہاں  خصوصی افراد کو اجتماعی قوت اور استقامت کا حصہ سمجھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سول جج سید جہانزیب بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، براہ راست نشر کی جائے گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • پی آئی اے نجکاری کیلئے بولی 23 دسمبر کو ہوگی، ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی
  • پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
  • نیشنل گیمز: گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر
  • خصوصی افراد معاشرے کا حصہ‘ 2 دسمبر کی بڑی اہمیت‘ بے نظیر وزیراعظم بنیں: زرداری 
  • آئین کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے سے آبادی متوازن ہوگی: ڈاکٹر قبلہ ایاز
  • جمعرات، جمعہ کو چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن سامنے آگیا