data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: امریکا اور یورپی ممالک میں داخلے سے بھارتی شہریوں کو روکے جانے کے خلاف مودی حکومت پریشان ہوگئی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور یورپ جیسے ممالک امیگریشن پر حد سے زیادہ پابندیاں عائد کرتے ہیں اور پیشہ ور افراد کی نقل مکانی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں تو وہ اپنے ہی آپ کو کمزور کر سکتے ہیں اور بالآخر وہی خسارے میں رہیں گے۔

بدھ کے روز نئی دہلی میں بھارت کے ورلڈ اینول کنکلیو 2025 میں جے شنکر نے بہت سے ممالک میں امیگریشن کے خلاف بڑھتے ہوئے سیاسی اور سماجی ردعمل پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ بحث اکثر غلط جگہ پر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سے ایسے مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ کئی معاملات میں حقیقی بحران کا پیشہ ور افراد کی نقل مکانی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں موجودہ بہت سے خدشات کا تعلق غیر ملکی پیشہ ور افراد کی موجودگی کے بجائے کئی دہائیوں کے دوران کیے گئے پالیسی فیصلوں سے ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکا یا یورپ میں کوئی خدشہ ہے تو ایسا اس لیے ہے کیوں کہ انہوں نے پچھلی دو دہائیوں میں جان بوجھ کر اپنے کاروبار کو دوسری جگہ جانے دیا۔

یہ ان کی پسند اور حکمت عملی تھی، انہیں اسے ٹھیک کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

جے شنکر نے صلاحیت کو ملکوں کے درمیان آزادانہ طور پر منتقل ہونے کی اجازت دینے کے مشترکہ فوائد کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری تشویش انہیں یہ سمجھنا ہے کہ نقل و حرکت یعنی سرحدوں کے پار ٹیلنٹ کا استعمال ہمارے باہمی فائدے کے لیے ہے، اگر وہ حقیقت میں ٹیلنٹ کی نقل و حرکت میں بہت زیادہ رکاوٹیں ڈالتے ہیں تو انہیں نقصان اٹھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے معیشت جدید مینوفیکچرنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، ہنر مند پیشے ور افراد کی ضرورت اور بڑھے گی اور صرف گھریلو سسٹم ضرورت کو پورا نہیں کر سکے گا۔

 انہوں نے کہاجیسے جیسے ہم ایڈوانس مینوفیکچرنگ کی طرف بڑھیں گے، ہمیں کم نہیں بلکہ زیادہ ٹیلنٹ کی ضرورت ہوگی اور ٹیلنٹ کو تیزی سے اپنے آپ تیار نہیں کیا جا سکتا۔

وہاں ایک طرح کی اسٹرکچرل رکاوٹ ہے، ان کے اپنے معاشروں میں آپ تنائو دیکھ سکتے ہیں۔ جے شنکر نے یقین ظاہر کیا کہ مغربی ممالک بالآخر سیاسی دبائو اور معاشی حقیقت میں توازن پیدا کرنے کا راستہ تلاش کر لیں گے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ور افراد کی کی ضرورت

پڑھیں:

گمبھیر، کوہلی اور روہت کے بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی، بی سی سی آئی پریشان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کا ڈریسنگ روم اس وقت شدید دباؤ کی کیفیت کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم کا ماحول وہ گرمجوشی دوبارہ حاصل نہیں کر سکا جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آ رہی تھی۔

مزید یہ کہ ہیڈ کوچ گمبھیر اور دونوں سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد اور رابطے میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک قوانین میں سختی، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
  • کبھی سویا کبھی جاگا؛ ٹرمپ کو کابینہ اجلاس میں نیند پریشان کرتی رہی؛ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • ایران کیساتھ قابل اعتماد جوہری معاہدے کی ضرورت ہے، اطالوی وزیراعظم
  • امریکا میں میڈی کیئر فراڈ کرنے والے بھارتی شہری کو 2 سال قید کی سزا
  • یورپ اور امریکا کے مسلم مخالف جذبات پر پوپ لیو کی کڑی تنقید
  • امریکا نے افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
  • روس یورپ کے ساتھ تیسری جنگ عظیم کیلئے تیار ہے، پیوٹن کا انتباہ
  • پوپ لیو چہاردہم کی یورپ اور امریکا میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا پر سخت تنقید
  • گمبھیر، کوہلی اور روہت کے بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی، بی سی سی آئی پریشان