پشاور، گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پشاور کے علاقے حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑایا، دھماکا گیس پائپ لائن کے ساتھ نصب بم سے کیا گیا۔
اس سے قبل پولیس نے گیس پائپ لائن میں دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔
پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق دھماکے سے 24 انچ گیس کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان ایک آئی اِی ڈی پائپ لائن کے ساتھ چھوڑ کرگئے تھے، چھوڑا گیا ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد بھی ناکارہ بنادیا گیا۔
گزشتہ روز حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی تھی۔
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا تھا کہ پائپ لائن کے متاثرہ حصے کو عوامی تحفظ کے لیے الگ کردیا گیا ہے جبکہ صوبے کے تین اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گیس پائپ لائن میں دھماکے سے میں گیس
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔