پشاور کے علاقے حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا دہشتگردی قرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پشاور کے علاقے حسن خیل میں گزشتہ رات گیس پائپ لائن میں دھماکا دہشتگردی قرار دے دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا۔پولیس نے پھٹنے والی گیس پائپ لائن کے مقام کا معائنہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک آئی ای ڈی پائپ لائن کے ساتھ چھوڑ کر گئے تھے، چھوڑا گیا ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد بھی ناکارہ بنا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ حسن خیل میں گزشتہ رات گیس پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ دھماکے سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث کے پی کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گیس پائپ لائن
پڑھیں:
پشاور: 24 انچ ٹرانسمیشن لائن پھٹ گئی، گیس کی فراہمی شدید متاثر
علامتی فوٹوپشاور میں گیس کی 24 انچ قطر کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کے باعث پشاور، مردان اور سوات کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ لائن تینوں شہروں تک گیس پہنچانے کا اہم ذریعہ تھی۔
ڈی سی پشاور نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے متبادل 16 انچ کی لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل شروع کردی، تاہم اس لائن کی محدود گنجائش کے باعث گیس سپلائی میں واضح کمی کا سامنا ہوگا۔
کوئٹہ کے مغربی پائی پاس پر دھماکے سے تباہ ہونے والی اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی 30 گھنٹے کے بعد مرمت مکمل ہوگئی جس کے بعد کوئٹہ، زیارت، پشین، کچلاک کو سوئی گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ثنااللّٰہ کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے صبح 5 سے 9 بجے، دوپہر 11 سے 2 بجے اور شام 5 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ سی این جی اسٹیشنز کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن کے جی ایم وقاص شنواری نے کہا ہے کہ پائپ لائن دھماکے کا غالب امکان دہشت گردی ہے، کیونکہ سادہ لیکج کی وجہ سے پائپ لائن میں آگ نہیں لگتی۔
حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، جس کے بعد مرمتی کام جاری ہے۔