2025-11-25@11:19:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1698

«عملے کو دھمکانے»:

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی الیکشن عملے کو دھمکانے کے کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت کی۔سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے اور کیس کی سماعت کو الگ رکھنے کی درخواست کی۔ اسپیشل سیکریٹری لاء نے کہا کہ کمیشن قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے اور مانیٹرنگ رپورٹ میں خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سب کے خلاف یکساں کارروائی ہوگی اور وزیر اعلیٰ کے حاضری کے لیے اگلی سماعت پر استثنیٰ دیا۔ سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ کیس این اے 18 میں الیکشن مہم...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر طلبی کے بعد الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔ وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے انتخابی عملہ کو دھمکیوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن سماعت کر رہا ہے۔ وزیراعلی کے پی نے کورٹ روم میں حاضری لگائی، وکیل علی بخاری نے سہیل افریدی کو روسٹرم پر آنے کا کہا، چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعلی کو ہدایت کی کہ آپ بیٹھ جائیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے وکیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دیدی۔ این اے 18 سے ملحقہ حسن ابدال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف کارروائی کی استدعا...
    اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اچانک حملے کے دوران سامنے آنے والی سنگین ناکامیوں کی ذمہ داری طے کرتے ہوئے تین اعلیٰ جرنیلوں کو برطرف کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فوجی قیادت نے دو ہفتے قبل اس واقعے کی “نظامی تحقیقات” کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ حملے کے دوران دفاعی ردِعمل میں متعدد خلا موجود تھے۔ فوجی بیان کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں تین ڈویژنل کمانڈر شامل ہیں، جن میں سے ایک اُس وقت ملٹری انٹیلی جنس کی سربراہی کر رہا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ افسران غزہ سے شروع ہونے والے حماس کے...
    کاظم میثم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اسمبلی کے اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔ شغرتھنگ روڈ میرا خواب تھا اس پر کام ہو رہا ہے، میرے حلقے میں ڈھائی سو بیڈ کا ہسپتال زیر تعمیر ہے، ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔...
    قطر میں پہلے ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ کاشف ریحان کو کوئٹہ میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اگلے انٹرنیشنل مقابلے کے اخراجات کیلئے  ادھار لینے پر مجبور ہو گئے  ۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ دوحہ مقابلے میں بھی سرکاری فنڈ نہیں ملا تھا اور وہ گاڑی بیچ کر ایونٹ میں شریک ہوا۔ کا شف ریحان   سری لنکا میں منعقدہ پاور ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی تیاری کر  رہے ہیں   اور یہ بھی اپنے خرچے پر۔ گولڈ میڈلسٹ ماسٹر ویٹ لفٹر کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی بیچ کر قطر مقابلے شرکت کی تھی، اب پاور ویٹ لفٹنگ مقابلے کی فیس ادھار لے کر بھری ہے، باقی اخراجات کیلئے ہاتھ پائو ں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر ان یونینز کو مضبوط ادارہ جاتی حمایت ملے اور حکومت ان کے ساتھ مشاورت کا باضابطہ نظام قائم کرے تو بلوچستان کے کان کنوں کے حالات میں حقیقی بہتری ممکن ہے۔ -7 تکنیکی صورتحال: بلوچستان میں کوئلے کی کانیں اب بھی پرانے برطانوی دور کے سرنگی نظام پر چل رہی ہیں۔ پہاڑ کو دو حصوں میں بانٹ کر جدید طریقوں سے کھدائی کے بجائے زمین کے اندر باریک سرنگیں کھودی جاتی ہیں، جو سستی مگر خطرناک ہوتی ہیں۔ ان سرنگوں میں وینٹی لیشن ناقص ہوتی ہے، جس سے زہریلی گیس جمع ہو جاتی ہے۔ جدید مشینری کی کمی، ناقص بجلی کی فراہمی، اور انسانی محنت پر انحصار نے کان کنی کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ مزدور...
    BEIRUT: اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کو شہید کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں مہینوں بعد حملہ کیا گیا اور حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کو نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر علی طباطبائی کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم حزب اللہ کے سینئرعہدیدار محمود قماتی نے مرکزی کمانڈر کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ محمود قماتی نے حارت حریک مضافات...
    بیروت(ویب ڈیسک) اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ حزب اللہ کی جانب سے نائب سربراہ ابو علی پر حملے سے متعلق بیان سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے سیزفائر معاہدے کی دھجیاں اڑا دی۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ خواتین اور بچوں سمیت بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ حماس نے دھمکی دی ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔لبنانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔دوسری جانب اسرائیل نے سیزفائر معاہدے کی دھجیاں اڑا دی۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ خواتین اور بچوں سمیت بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان کو کسی دبا، سازش یا بزدلانہ کاروائی سے جھکا سکتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی ادارے اور عوام دشمن کے مقابلے کیلئے آئینی و قومی جذبے سے سرشار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت جتنی بھی سازشیں کرلے، اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارتی حکمرانوں کی خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششیں نہ صرف ناکام ہوچکی ہیں بلکہ پوری دنیا بھارت کے مکروہ کردار کو پہچان چکی ہے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات، سرحدی خلاف ورزیاں اور...
    بنگلہ دیش میں شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی نے فوری طور پر 15 روز کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران تمام کلاسز اور امتحانات 6 دسمبر تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: 5.7 شدت کے زلزلے سے بنگلہ دیش میں 5 ہلاک، 200 سے زائد زخمی سنڈیکیٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اجلاس میں زلزلے کے طلبا پر جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔  وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، فتنہ الہندوستان اور ان کے...
    ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز نے درخواست سے متعلق نیا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے ۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے ۔ کیس کے حوالے سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار کرلی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی ۔ ٹرانسفر ججز اپیل واپس...
    ویب ڈیسک:اسلام آباد میں عوامی انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کے لیے حکومت نے دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ اسپٹس فعال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ قومی ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ مدت میں ہاٹ اسپٹس فعال کر دیئے جائیں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حکومتی پالیسی کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات، مرکزی مارکیٹس، عوامی مقامات اور سرکاری عمارتوں میں ہاٹ اسپٹس...
    آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہائی کوئی مشکل نہیں لیکن ہم خان کیلئے انصاف چاہتے ہیں، اسد قیصرودیگر رہنمائوں کا خطاب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن...
    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا، لیکن حکام نے کہا کہ سعودی طیاروں میں وہ اعلیٰ خصوصیات شامل نہیں ہوں گی جو اسرائیلی بیڑے میں موجود ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کے نظام اور الیکٹرانک وار فیئر آلات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام اور دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا جو منصوبہ بنا رہا ہے، وہ اسرائیل کے زیرِ استعمال طیاروں کے مقابلے میں کم تر درجے کے ہوں گے، کیونکہ ایک امریکی قانون اسرائیل کی خطے میں عسکری برتری کی ضمانت دیتا ہے۔ عالمی خبر رساں...
    ---فائل فوٹو  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکانے اور عوام کو اُکسانے کا نوٹس لے لیا۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کے پی شہاب علی شاہ کو خط لکھ دیا ہے۔خط کے متن کے مطابق وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی این اے 18 ہری پور میں امیدوار کی الیکشن مہم کا حصہ بنے، امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر الیکشن ایکٹ کے خلاف ہے، وزیرِاعلیٰ کے پی نے ڈسٹرکٹ انتطامیہ، پولیس اور الیکشن حکام کو دھمکی دی۔الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق وزیرِاعلیٰ...
    بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں نگران حکومت یعنی کیئرٹیکر گورنمنٹ کا نظام بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے 14 سال پرانے اُس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت غیرجانبدار نگران حکومت کا تصور متعارف کراتی 13ویں آئینی ترمیم ختم کر دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کو سزائے موت، بنگلہ دیش میں کہیں جشن، کہیں ہلچل جمعرات کو چیف جسٹس سید رفاعت احمد کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے اس ترمیم کو بحال کرتے ہوئے  2011 کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں و ریویو پٹیشنز کو منظور کر لیا۔ #BreakingNews – #Bangladesh SC reinstates #caretakergovernment system https://t.co/KPf83mSiji — The Daily Star...
    چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے، 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے تین اجلاس ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، چیف جسٹس سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30،دوسرا اجلاس 2 بجے جبکہ تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر ہو گا۔ ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پہلے تین سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک): سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 12 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں 41 مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق قرار دے دیں، انہوں نے 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں۔ انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا، 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت...
    بھارتی ریاست منی پور کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ میچ میں بلے باز لامابام اجے سنگھ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھے طریقے سے آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے، وہ ’گیند کو دو بار مارنے‘ پر آؤٹ قرار دیے گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بھارتی بلے باز لامابام اجے سنگھ نے باؤلر آرین بورا کی گیند کا دفاع کیا لیکن گیند ہلکی رفتار سے واپس اسٹمپ کی طرف جارہی تھی جسے بیٹر نے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے بیٹ سے روکا۔ گراؤنڈ میں موجود عینی شاہدین کے مطابق گیند دوسری بار بیٹ سے لگنے کے وقت واقعی اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی، اور ایسے میں وکٹ بچانے کے لیے دوسرا شاٹ قانون...
    بنگلہ دیش کے امور داخلہ کے مشیر، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو دی گئی موت کی سزا کے بعد مکمل سکون قائم ہے۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس جولائی کی عوامی بغاوت کے دوران معزول ہوئی تھیں اور بعد ازاں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیکریٹریٹ میں آئندہ یوم فتح 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ مذکورہ عدالتی فیصلے سے متعلق ملک کے کسی حصے میں ’کوئی غیر یقینی یا بدامنی نہیں‘ پائی جاتی۔ یوم فتح کی تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی مشیر نے زور...
    کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ میں قبرستان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں انچارج شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے والے چیک پوسٹ انچارج کی شناخت سعداللہ کے نام سے کی گئی۔ واقعے کے خلاف قبائلی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دی۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دراندازی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے اور پاکستان اس صورتحال کا مؤثر جواب دینے کے لیے دو محاذوں پر سرگرم رہے گا۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کے واقعات بند ہوں کیونکہ افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور بھارت سرحد پر بھی کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو نیوز کو بتایا کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر سندھ میں ای چالان کے مختلف جرمانوں کی رقم میں کمی کرنے یا نہ کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ اعلی پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای...
    بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے، جو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل اور موثر دبا کے باعث اب آسان اہداف کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ان کی ناکام کوششیں جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے مقابلے میں ان کی کم ہوتی صلاحیت اور بڑھتی ہوئی جھنجھلاہٹ کی...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے اہم ریاستی اداروں پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں، حکومت نے سائبر سیکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کے لئے کام تیز کر دیا ۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کےایم ڈی میجر جنرل (ر یٹائرڈ) علی فرحان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا کہ گزشتہ ویک اینڈ پر دو بڑے سائبر حملے ہوئے جن میں حکومت کے تمام اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، این ٹی سی کی ٹیموں نے دونوں بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیئے ، پاک بھارت تنازع کے دوران آئی ٹی و ٹیلی کام انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ رہا اور تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا ۔...
    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا ایک ہوٹل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ایک نجی اسپتال لے کر گیا۔ نجی اسپتال میں علاج سے انکار پر سرکاری اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر کوٹ لکھپت میں ہی پناہ لے رکھی تھی۔ گرفتاری کے وقت ملزم کسی دوسرے شہر فرار ہونے کے لیے سامان تیار کر رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ...
    اعلی پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای چالان کیٹیگریز کے سلسلے میں قطعی طور پر کوئی اعلانیہ رعایت نہیں دی جا رہی بلکہ مخصوص مدت کیلئے کچھ خلاف ورزیوں پر ای چالان کم اور انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالاننگ میں اضافہ یا تیزی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلی...
    کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے معاشی بااختیاری کے منصوبے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت لوئر چترال، اپر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر کے 1,000 مستحق گھرانوں کو 2 بکریاں، 4 بیگ سائیلج، اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تربیت پر مشتمل روزگار معاونت پیکیج فراہم کیا گیا تاکہ پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کیے جا سکیں۔ یہ مرحلہ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری  خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے نافذ کیا، جس کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے، فیصلے کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ شق 15 آئین کے خلاف ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا مخصوص نشستوں پر انتخاب آئین کی خلاف ورزی ہے، ریٹرننگ افسر کا تقرر آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے متعلقہ برانچ کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ شیڈول جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
    بنگلادیش سے خود ساختہ جلا وطن اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر ردعمل جاری کردیا۔ بھارت میں مقیم شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیرمنتخب حکومت کے ماتحت کام کرنے والی عدالت نے میرے خلاف فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت کے پاس کوئی جمہوری مینڈیٹ نہیں ہے جبکہ اُس کے تحت چلنے والے ٹریبونل کا فیصلہ جانبدار اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا عالمی جرائم کا ٹریبونل نام نہاد ہے جو کبھی انصاف فراہم نہیں کرسکتا، اس کی تشکیل کا مقصد ڈاکٹر یونس اور اُن کے ساتھیوں کی ناکامیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔...
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے سابق جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا استعفے سے قبل تحریر کیا گیا فیصلہ سامنے آگیا۔سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کیا، 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ نے تحریر کیا تھا۔فیصلے میں ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا اور اپیل خارج کرکے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔تحریری فیصلے میں جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرانے کا کہا گیا، یہ رقم بعد ازاں ورثاء میں تقسیم ہوگی۔فیصلے میں مزید کہا...
    کراچی (نیوزڈیسک)آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل...
    وراثت خدائی حکم ہے، وراثت کا حق دلانا ریاستی ذمہ داری ہے، خواتین کی حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ورثا کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔سپریم کورٹ نے عابد حسین کی اپیل خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، تحریری فیصلے میں کہا گیاکہ جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بےشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بنگلہ...
    آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر...
    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی تازہ ترین بربریت میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ مزید برآں اس پر گریفیٹی کا اسپرے کیا اور فلسطینیوں کیخلاف نسل پرستانہ جملے لکھے۔ اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں گاؤں سلفیت کے قریب الحاجہ حمیدہ مسجد پر حملہ کیا۔ Shattered glass and scorched floors show where Israeli settlers set fire to a mosque near the village of Salfit in the occupied West Bank, Palestinians say pic.twitter.com/mEFGoizlDY — Reuters (@Reuters) November 13, 2025 فلسطینی اتھارٹی...
    خاتون یاتری سربجیت کور ( اب ’نور‘) نے کہا ہے کہ اسلام قبول کرنا اور شادی کرنا دونوں ان کے اپنے فیصلے ہیں، اور اس میں کوئی زبردستی شامل نہیں۔ پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں ایک بھارتی سکھ خاتون، سربجیت کور، نے عدالت میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا ہے اور پاکستانی شہری نصیر حسین سے شادی کی ہے۔ انہوں نے مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کو بتایا کہ ان پر نہ کوئی دباؤ تھا اور نہ کسی نے انہیں مجبور کیا۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سکھ یاتری خاتون کی پاکستانی شہری سے شادی، اداروں کی جانب سے تلاش کا سلسلہ جاری عدالت میں ان کی وکیل...
    اسلام آباد‘ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ کوئی عام جریدہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کو اکانومسٹ کے خلاف ضرور قانونی ایکشن لینا چاہئے۔ اگر بیرسٹر گوہر نہ گئے تو میں خود عدالت جاؤں گا۔ یہ ثابت ہونا چاہئے کہ عدالتوں نے بھی اس خبرکی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کو ضرور برطانیہ میں کیس کرنا چاہئے۔ میرا اندازہ ہے کہ یہ عدالت نہیں جائیں گے۔ یہ بھی پتا چلنا چاہئے کہ گوگی کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی۔ انہوں نے کہا جو استعفے نہیں دے رہے وہ...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
    حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں جمعہ کی رات دہلی پولیس کے اسپیشل سیل اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے ذریعہ ہریانہ کے دھوج، نوح اور ملحقہ علاقوں میں کئے گئے چھاپوں کے دوران کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے ہریانہ کی الفلاح یونیورسٹی کے دو ڈاکٹروں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے جو لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکہ سے پھٹنے والی کار کے ڈرائیور ڈاکٹر عمر نبی کے جاننے والے تھے۔ پولیس نے کئی افراد سے پوچھ گچھ کی ہے جن میں ایک چائے فروش بھی شامل ہے جس کے اسٹال پر ڈاکٹر عمر نے مختصر قیام کیا تھا اور ایک مسجد کا دورہ بھی کیا، جہاں اس نے دھماکے کے دن نماز...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
    سٹی 42 : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالج کی فیکلٹی کی بغیراین او سی دوسرے کالج تبادلے کی اجازت دے دی۔  پرائیویٹ میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبر کو تبادلے کیلئے استعفے کی کاپی مہیا کرنا ہوگی، فیکلٹی ممبر کو نئے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج کا آفر لیٹر اور بیان حلفی دینا ہوگا۔  واضح رہے کہ سابق پالیسی میں چھوڑے گئے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج کا ای او سی لازم تھا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  پی ایم ڈی سی کی فیکلٹی کے تبادلے کی نئی پالیسی جاری، اطلاق آئندہ سال سے ہوگا۔ سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالج میں تبادلے کیلئے این او سی کی شرط بدستور...
    آٹو موبیل کمپنی جیگوار لینڈ روور نے اعلان کیا ہے کہ سائبر حملے کے سبب کمپنی کو تقریباً 20 کروڑ پاؤنڈکا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے مطابق کمپنی نے حملے کے بعد اپنی کارروائیوں کو تیزی سے بحال کرنے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ جے ایل آر نے یکم ستمبر سے پانچ ہفتوں کے لیے برطانیہ میں اپنی فیکٹریوں میں پیداوار بند کر دی تھی، کیونکہ ایک دن قبل ہی ہیکرز نے کمپنی کو نشانہ بنایا تھا۔ گروپ کی تمام مینوفیکچرنگ سائٹس – جن میں سولی ہل، ویسٹ مڈلینڈز، اور ہالی وڈ، مرسی سائیڈ کی فیکٹریاں شامل ہیں – کو پچھلے مہینے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔
    سٹی42: پنجاب اور اسلام آباد میں نو مئی 2023 کے سانھہ کے مجرموں کے مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو گئے اور  کئی مقدمات میں مجرموں کو سزائیں سنائی جا چکیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اب صوبائی  حکومت "تحقیقاتی کمیشن" بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت   ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘  کو ختم کرے گی۔ وفاقی دارلحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے  9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے، آگ لگانے اور تمام املاک تباہ و برباد کرنے کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے ڈھائی سال بعد تحقیقاتی...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا...
    بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/حافظ آباد(سب نیوز،آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی میں بزنس کیمونٹی اور چیمبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مقامی معیشت کی بحالی کیلئے چیمبرز کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کو سپورٹ کرتی ہے اس سے ملک کو استحکام ملے گا اور پائیدار پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی ،ان خیالات انہوں نے حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک...
    پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں...
    لاہور+ اسلام آباد+ راولپنڈی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ دہشتگرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی۔ خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اسی لئے حملے کے دوران بنائی...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ابرار احمد،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔ فاسٹ بولر...
    اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچہری حملے کا سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا جسے راولپنڈی سے اور ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے سےقبل سہولت کار اورخودکش حملہ آور نے متعدد بارجوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا۔واضح رہے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے جب کہ گزشتہ روز سکیورٹی اداروں نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹرسائیکل...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ججز کی ممکنہ ٹرانسفر کا معاملہ زیر بحث آگیا۔ پرائیویٹ کمپنی سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل سے مکالمہ ہوا۔ دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ حتمی دلائل کے لیے دسمبر کے پہلے ہفتے کا وقت دے دیں، جسٹس محسن اختر کیانی دسمبر کے پہلے ہفتے تو پھر کوئی اور جج صاحب بیٹھ کر سن لیں گے۔ وکیل نے جواب دیا کہ سر ایسے نہ کہیں ہمیں تکلیف ہوتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی  نے ریمارکس دیے کہ نہیں کوئی مسئلہ نہیں، میں اس پر خوش ہوں۔ وکیل  نے کہا کہ سر آپ جائیے گا نہیں، ہمیں بہت کچھ سیکھنا ہے،  جسٹس محسن اختر کیانی...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت اور راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سکندر بخت نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں پاک سری لنکا سیریز میں گڑبڑ کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ انہوں نے راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی کہ اگلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کریں۔ سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی اسٹیڈیم میں سری لنکن جھنڈے لہرا کر ٹیم کا استقبال کریں، یہ اقدام دہشتگردوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا۔ دوسری جانب سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان...
    وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںْ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے استاد تھے، انہوں نے درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ ن لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا نبھائی۔ وانا دہشت گردی...
    سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے آئین میں نہایت اہم  27ویں  ترامیم کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کروانے پر صدر مملکت، میاں نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے شہید محترمہ بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ آئین مین انتہائی ناگزیر ترامیم کے مجموعہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست...
    آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔27ویں آئینی ترمیم کی مںظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وانا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ان دہشتگردوں میں افغان بھی شامل تھے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر آئے اور امن میں شریک ہو۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے، پہلے جب افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں تھے۔ انہوں نے...
    جموں و کشمیر کے باہر ہریانہ کے فرید آباد اور اترپردیش سہارنپور سے کام کررہے یہ ڈاکٹرز کشمیر پولیس کے ریڈار میں اس وقت آئے جب ہریانہ کی الفلاح یونیورسٹی میں کام کر رہے پلوامہ کے ڈاکٹر مزمل شکیل کو انکے ہم منصبوں کیساتھ خاموشی سے اٹھایا لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار بم دھماکے کے بعد جاری تحقیقات میں جموں و کشمیر سے ایک اور ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹرٹیری کیئر اسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر کو پوچھ گچھ کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے ڈاکٹر کی شناخت تجمل احمد ملک کے نام سے کی گئی ہے۔ ان کا تعلق وادی کشمیر کے ضلع کولگام سے ہے...
    کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-4 محراب پور(جسارت نیوز)چابی چور نے سیپکو ملازم کو چونا لگا دیا موٹر دسائیکل لے اڑا،پولیس کارروائی میں ایک منشیات فروش، دو روپوش و اشتہاری گرفتار،دریا خان مری پولیس تھانہ کی حدود میں سیپکو ملازم ممتاز بھاٹ کی گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل کو چابی چور چرا کر لے گیا،دوسری طرف بھریا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں وقار علی اجن کو 500 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،بھریا سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں اشتہاری ملزم عباس کلہوڑو کو گرفتار کرلیا ہےٰ۔ سیف اللہ
    امریکا نے پاکستان کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد سیکیورٹی جانچ کو مزید سخت بنانا اور درخواستوں کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ نئی پالیسی میں جہاں سوشل میڈیا، صحت اور مالی شفافیت سے متعلق سخت اقدامات شامل کیے گئے ہیں، وہیں بعض پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو چھوٹ اور آن لائن اپوائنٹمنٹ کے نظام میں آسانیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے قواعد مزید سخت کردیے گئے سوشل میڈیا کی جانچ اب لازم قرار امریکی قونصلیٹ کراچی اور لاہور کی جانب سے جاری تازہ ہدایات کے مطابق اب پاکستان سے غیر ہجرتی ویزوں خصوصاً تعلیم (ایف)، تربیت (ایم) اور تبادلہ پروگرام...
    لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث...
    دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔جیو نیوز سےدفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے گفتگو کی۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔ سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام نے کیڈٹ کالج وانا پر فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد دراصل پشتون اور قبائلی نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے نکالا اور معصوم انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مقامی افراد فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم…...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کی دہشتگردانہ کارروائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ قرار دیتے ہوئے زخمیوں کے جلد شفا یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیاکہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر مسرور احسن نے 27 ویں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن کو ایسا دلچسپ مشورہ دیا کہ ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور احسن کی تقریر پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔چیئرمین سینیٹ مسلسل ارکان کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے مگر ایوان میں شور شرابہ جاری رہا۔ اپنی تقریر کے دوران سینیٹر مسرور احسن نے اپوزیشن ارکان کو کنفیوزڈ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو اعزازات مل رہے تھے، ہمیں پھانسیاں دی جا رہی تھیں۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو بغاوت کر لو، ورنہ ماں باپ جہاں کہتے ہیں...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا اور پھر تھوڑی دیر کے بعد رہا کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف  کراچی کی ترجمان نے اپنے جاری میں بیان میں الزام عائد کیا یے کہ پولیس نے اتوار کو پی ٹی آئی کے تحت کورنگی کنونشن پر دھاوا بول کر کئی مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی ڈسٹرکٹ کورنگی کے پرامن کنونشن پر سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی، پولیس نے بلاجواز چھاپے مار کر یوسی چیئرمین سعد اچکزئی، صدر کورنگی ملک نعمان، ولید ہاشمی اور متعدد دیگر کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ...
    کراچی: اداکارہ و میزبان مشی خان نے حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ڈاکٹر نبیہا کو انکے متضاد دعوؤں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان کو اپنے زیورات اور عروسی لباس کی قیمت سے متعلق متنازع بیانات کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ و میزبان مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کے دعوؤں پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پینتیس کلو کا سیٹ تو امبانی کی شادی میں بھی کسی نے نہیں پہنا ہوگا، آخر کون سی دکان ہے جہاں ڈیڑھ کروڑ روپے میں پینتیس کلو سونا مل رہا ہے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونے کی قیمت تو آسمان کو چھو رہی ہے، اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا، جس میں فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں شاندار 121 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آغاز سے ہی آسٹریلوی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ خواجہ نافع نے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی نصف سنچری مکمل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی قانونی شکست سامنے آئی ہے، جب وفاقی جج نے قرار دیا کہ انہوں نے نیشنل گارڈ فوجیوں کو پورٹ لینڈ، اوریگون بھیجنے کا حکم غیر قانونی طور پر جاری کیا۔ یہ فیصلہ امریکی ڈسٹرکٹ جج کیرن امیرگٹ نے جمعہ کو سنایا، جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس فوج کو اندرونِ ملک احتجاج روکنے کے لیے استعمال کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پورٹ لینڈ میں "بغاوت" یا ایسی کوئی صورتحال موجود نہیں تھی جس کے تحت وفاقی قانون لاگو نہ کیا جا سکے۔ جج کے مطابق احتجاج کے دوران معمولی نوعیت کی جھڑپیں ضرور ہوئیں، لیکن وہ اس سطح کی نہیں تھیں...
    ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے...
    بھارت کے شہر احمدآباد کے علاقے رانیپ میں جیولری کی ایک دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، جس نے چہرے کا کچھ حصہ دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا، گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ زیورات دیکھنے کے بعد اس نے اچانک دکاندار پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کی کوشش کی تاکہ اس کی بینائی زائل کر کے زیورات لے کر فرار ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیے: پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار تاہم مرچ پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو...
    ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دلچسپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس (DLS) سسٹم کے تحت 2 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، اس وقت پاکستان نے 3 اوورز میں 41 رنز پر ایک کھلاڑی کھویا تھا اور فتح کے لیے مزید 18 گیندوں پر 46 رنز درکار تھے۔ جب میچ روکا گیا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئس فارمولا کے تحت بھارت کو معمولی برتری حاصل تھی، جس کی بنیاد پر مین اِن بلو کو فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے خواجہ نفی نے 9 گیندوں پر 18 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، جن میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ معاذ صداقت نے 3 گیندوں پر 7...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا کے ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے مشہور سیریل ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔انہوں نے اس مرتبہ اپنے ساتھی جوش وین بیٹنبرگ کے ساتھ مل کر آئس کریم کے اسکُوپ کو طویل فاصلے سے کون میں پکڑ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ منفرد مظاہرہ کیلیفورنیا کے سِیمی ویلے میں کیا گیا، جہاں جوش نے ایک مقررہ فاصلے سے آئس کریم کا اسکُوپ پھینکا اور ڈیوڈ نے 55 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے پر اسے بالکل درست انداز میں اپنے کون میں کیچ کیا۔لمحہ بھر کی یہ درستگی اور توازن نہ صرف حاضرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی بلکہ اس نے دیکھنے والوں کو...
    ‏طالبان رجیم کے قندھار گروپ، کابل حکومت اور حقانیوں کے درمیان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے معاملے پر سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔ قندھار شوریٰ ٹی ٹی پی پر سخت کنٹرول کی حامی ہے، جبکہ حقانی گروپ اور کابل حکومت اس سے گریزاں نظر آتے ہیں۔ حقانی گروپ کی سٹرٹیجک ترجیحات ‏حقانی دراصل پاکستان کے قبائلی علاقوں کو اپنی strategic depth کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ حقانی قندھار اور کابل کے طالبان گروپوں کے مقابلے میں پاکستان کے قبائلی علاقوں کو جغرافیائی اور انکی افرادی قوت کو اپنے زیر اثر لانا چاہتے ہیں۔ تا کہ مستقبل کی خانہ جنگی میں دوسرے دھڑوں کے مقابلے میں انکی پوزیشن مضبوط ہو۔ کابل حکومت کا موقف اور شیخ ہیبت...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دانش مندی سے فیصلے کرے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاک افغان مذاکرات اسی وقت کیے جاتے ہیں جب پیش رفت کے امکانات موجود ہوں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات میں کیا بحث ہو رہی ہے، کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، اس لیے اس وقت تبصرہ کرنا مناسب نہیں، پاکستانی وفد استنبول روانہ ہو چکا ہے جہاں کل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، اگر بات چیت میں پیش رفت کی امید نظر آئے تو مذاکرات جاری رکھے جاتے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دانش مندی سے فیصلے کرے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاک افغان مذاکرات اسی وقت کیے جاتے ہیں جب پیش رفت کے امکانات موجود ہوں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات میں کیا بحث ہو رہی ہے، کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، اس لیے اس وقت تبصرہ کرنا مناسب نہیں، پاکستانی وفد استنبول روانہ ہو چکا ہے جہاں کل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، اگر بات چیت میں پیش رفت کی امید نظر آئے تو مذاکرات جاری رکھے جاتے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 30واں اجلاس ہوا جس میں عوامی فلاح، شفافیت، تعلیم، زراعت اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب میں خدمت کی رفتار اور عوامی فلاح کا سفر نئے عزم اور نئے رخ کے ساتھ جاری ہے۔  عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کابینہ نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔وزیراعلیٰ...
    لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے تین پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ڈی آئی جی محمد علی نیکوکارہ  کو ڈی آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہور تعینات اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کا اضافی چارج، ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلیشمنٹ ساؤتھ پنجاب شعیب خرم جانباز کو تبادلہ کر کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کمانڈنگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور محبوب اسلم للہ کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور کا اضافی چارج دے دیا۔