اعلی پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای چالان کیٹیگریز کے سلسلے میں قطعی طور پر کوئی اعلانیہ رعایت نہیں دی جا رہی بلکہ مخصوص مدت کیلئے کچھ خلاف ورزیوں پر ای چالان کم اور انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالاننگ میں اضافہ یا تیزی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو نیوز کو بتایا کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر سندھ میں ای چالان کے مختلف جرمانوں کی رقم میں کمی کرنے یا نہ کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ اعلی پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای چالان کیٹیگریز کے سلسلے میں قطعی طور پر کوئی اعلانیہ رعایت نہیں دی جا رہی بلکہ مخصوص مدت کیلئے کچھ خلاف ورزیوں پر ای چالان کم اور انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالاننگ میں اضافہ یا تیزی کی جا سکتی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق آئندہ ہفتے اس سلسلے میں پولیس حکام کی جانب سے ایک بھر پور آگاہی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خلاف ورزیوں پر پولیس افسر سلسلے میں

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان بڑھ گیا

اب تک کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ہر جماعت اپنی پسند کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے بعد یہ معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گورننس آرڈر 2018ء کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم (بحیثیت چیئرمین جی بی کونسل) کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی نگران وزیر اعلیٰ تقرر کرے۔ اب تک کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ہر جماعت اپنی پسند کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ دوسری جانب مقامی میڈیا میں آنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نون لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن چاہتے ہیں کہ ایسے کسی بھی شخص کو وزیر اعلیٰ نہ بنایا جائے کو ماضی میں کسی جماعت کا عہدیدار رہا ہو۔ ادھر گورنر سید مہدی شاہ بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کے ذریعے اپنے پسندیدہ شخصیت کو نگران وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ اسلامی تحریک نے محمد علی قائد کو پینل میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اپوزیشن لیڈر کے ذریعے لابنگ کر رہی ہے۔ مختلف جماعتوں کی الگ الگ ترجیحات نے معاملے کو گھمبیر بنا دیا ہے اور یہ معاملہ وزیر اعظم کے میز پر پہنچنے کا امکان واضح ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • 27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی ہڑتال‘سائلین پریشان
  • کراچی: ای-چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کیخلاف پولیس نے سخت اعلان کردیا
  • کراچی والے ہو جائے تیار ، بھاری ای چلان سے مل جائے گا آرام
  • کراچی میں اب تک 61 ہزار 850 سے زائد ای چالان ، اعداد و شمار سامنے آگئے
  • کراچی: ڈمپر میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • کراچی: شہریوں کے لیے ای چالان کی شرح میں اضافہ، اب تک 61 ہزار 850 سے زائد جاری
  • کراچی میں ڈمپر مالک کو اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان بڑھ گیا