فائل فوٹو 

ٹریفک پولیس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ڈمپر میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈمپر پر جرمانہ پورٹ قاسم چورنگی کے قریب کیا گیا، ٹریفک منیجمنٹ اور گاڑیوں کی مکمل نگرانی کے لیے ٹریکر لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کی 118 موبائل و گاڑیوں سمیت 589 سرکاری گاڑیوں کا ای چالان

اعداد و شمار کے مطابق سندھ پولیس کی 118 موبائل اور گاڑیوں کا چالان کیا گیا، مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد مواقع پر ہدایات کے باوجود متعلقہ ڈمپر میں ٹریکر نصب نہیں کیا گیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں  28 اکتوبر سے اب تک 61 ہزار 850 سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں، پولیس موبائلز اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا، سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوئے جن کی تعداد 41 ہزار 431 ہے جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 11 ہزار چالان کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی میں ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، پولیس نے وضاحت جاری کردی

کراچی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جعلی پیغام سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگرآن لائن ذرائع سے پھیلائے جارہے ہیں، چالان جمع کرانےکا واحد مستند طریقہ کارپی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادائیگی ہے۔ترجمان نے کہا کہ شہری تمام غیر مصدقہ ادائیگی کے طریقہ کار کو فوراً مسترد کریں، نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں، گمراہ کن پیغامات کو رپورٹ کریں، سندھ پولیس کی طرف سے موصول سرکاری پیغام صرف’سندھ پولیس ‘کےنام سےجاری ہوتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شہری کو کسی پرائیویٹ نام یا ذاتی نمبر سے سندھ پولیس کے نام پر کوئی پیغام موصول ہو تو وہ پیغام جعلی تصور کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شہریوں کے لیے ای چالان کی شرح میں اضافہ، اب تک 61 ہزار 850 سے زائد جاری
  • کراچی، دندناتے خونی ڈمپر نے رکشا ڈرائیور کو زندگی سے محروم
  • سندھ پولیس کی 118 موبائل و گاڑیوں سمیت 589 سرکاری گاڑیوں کا ای چالان
  • کراچی میں ڈمپر مالک کو اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری
  • کراچی ٹریفک پولیس کو ٹریکرز کا کنٹرول نہ دینے والے ڈمپرز اور ٹینکرز پر پابندی عائد
  • حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کا ٹریکر نہ ہونے پر مالک کو ایک لاکھ روپے کا چالان
  • شہر قائد میں تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری، ڈمپر مالک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • کراچی میں ای چالان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات، پولیس نے وضاحت جاری کردی
  • پنجاب : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد