بھارت کے بھوجپوری سپر اسٹارز بھی انتخابی دنگل میں؛ کون جیتا کون ہارا ؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
بھارتی ریاست بہار کے انتخابات اس لیے بھی عوام کی توجہ اور دلچسپی کا محور ہوتے ہیں کہ بھوجپوری فلم انڈسٹری کے متعدد سپر اسٹارز بھی میدان میں مقابلے کے لیے اترتے ہیں۔
ماضی میں بھوجپوری فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار روی کشن، منوج تیواری اور نروواہ سمیت متعدد فنکار الیکشن جیت چکے ہیں۔
رواں برس 2025 کے الیکشن میں بھی سپر اسٹارز کھیساری لال یادیو اور رتیش پانڈے نے بھی اپنی اپنی قسمت آزمائی۔
کھیساری لال یادیو نے RJD کے ٹکٹ پر چھپرا کے حلقے سے انتخاب لڑا جب کہ رتیش پانڈے جن سوراج کے ٹکٹ پر کرگہار سے میدان میں اترے۔
دونوں اداکاروں کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر امڈ آتا تھا اور ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دور دور سے دوڑے چلے آتے تھے۔
تاہم جب انتخابی نتائج سامنے آئے تو یہ دونوں سپر اسٹارز الیکشن ہار گئے جب کہ سپر اسٹار پون سنگھ کی اہلیہ اپنے شوہر کے مکمل سپورٹ کے باجود کامیاب نہ ہوسکیں۔
بھوجپوری انڈسٹری کو مردوں کی انڈسٹری کہا جاتا ہے جہاں صرف ہیرو ہی پوری فلم میں حاوی ہوتا ہے اور مداحوں میں بھی ہیروز ہی مقبول ہیں۔
حالیہ الیکشن میں چند اداکاراؤں نے بھی حصہ لیا لیکن ان میں سے بھی کوئی ایک بھی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
اس کے برعکس نووارد اور نوجوان گلاکارہ میتھالی ٹھاکر نے بی جے پی کے ٹکٹ اپنے حلقے سے کامیابی حاصل کرلی۔
میتھالی ٹھاکر نے نہ صرف انتخابی معرکہ سر کرلیا بلکہ وہ ریاستی اسمبلی میں اب تک کی سب سے کم عمر رکن بھی بن گئی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپر اسٹارز
پڑھیں:
میزان بینک کیلیے لارج سائز بینک کیٹگری میں سال کے بہترین بینک کا ایوارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کو سی ایف اے انسٹیٹیوٹ امریکا کے ممبر ادارے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے 22ویںسالانہ ایکسلینس ایوارڈز میں لارج سائز بینک کیٹگری میں سال کے بہترین بینک کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ سی ایف اے سوسائٹی کی جانب سے مقامی اور روائتی بڑے بینکوںسمیت مجموعی بینکنگ انڈسٹری میںمسلسل چھٹے سال میزان بینک کو سال کے بہترین بینک کے ایوارڈ بینکنگ انڈسٹری میںمسلسل چھٹے سال میزان بینک کو سال کے بہترین بینک کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میزان بینک کو اسلامک فنانس انڈسٹری میں شاندار کارکردگی،جدّت اور لیڈرشپ کے اعتراف میں سال کے بہترینسے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میزان بینک کو اسلامک فنانس انڈسٹری میں شاندار کارکردگی،جدّت اور لیڈرشپ کے اعتراف میں سال کے بہترین اسلامی بینک کے ایوارڈز سے بھی نوازاگیا ہے۔ میزان بینک نے مسلسل پندرویں سال یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی نے مہمانِ خصوصی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے بہترین بینک کا ایوارڈ وصول کیا۔