2025-10-10@10:34:23 GMT
تلاش کی گنتی: 70043
«آزاد جموں کشمیر کے»:
ایمازون آئندہ سال پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز کا آغاز کریگا، پروجیکٹ کوئپر کے ذریعے پاکستانی صارفین تیزترین سروس تک رسائی حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور ایمازون کے پروجیکٹ کوئپر کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق اب جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ایمازون نے لو ارتھ آربٹ(ایک ای او) سیٹلائٹ اقدام کے تحت پروجیکٹ کوئپر شروع کیا ہے جو 2026 کے آخر تک پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ خدمات شروع کرنے جارہا ہے۔اربوں ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری کے حامل اس پروجیکٹ کو دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لئے...
کراچی: خیرپور اسپیشل اکنامک زون کو "ایشیا پیسیفک کے نمایاں صنعتی زونز" میں شامل کرلیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اسے اعزاز قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ سندھ حکومت کی عالمی سطح پر کامیابی ہے، ایف ٹی گلوبل فری زونز آف دی ایئر 2025ء ایوارڈز میں شامل ہونا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، یہ عالمی ایوارڈ سندھ کے صنعتی سفر میں ایک سنگِ میل ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون بین الاقوامی کامیابی حاصل کی ہے، ایف ڈی آئی میگزین نے خیرپور اسپیشل اکنامک زون کو ایشیا کے بہترین صنعتی زونز میں شمار کیا ہے، خیرپور اسپیشل اکنامک زون، چین، ویتنام، انڈونیشیا...
غزہ: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ فوج کے مطابق ابتدائی مرحلے میں حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے اندر طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج نے کئی علاقوں سے جزوی انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی کابینہ کی منظوری اور امریکی کردار اس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں وزیراعظم بنیامین نیتن...

2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں،صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے ایک متفقہ پلان بنایا ،جس کا نام نیشنل ایکشن پلان رکھا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ 2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں ،صوبائی اور وفاقی حکومتوں پشاور میں بیٹھے اور ایک متفقہ پلان کیساتھ باہر آئے،جس کا نام رکھا گیا نیشنل ایکشن پلان۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ اس میں کچھ نکات تھے ہمارے سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے توہمیں یہ کام کرنے ہیں،یہ حقیقت آپ کے سامنے ہے اور تاریخ کا حصہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ اس کے بعد پچھلی حکومت نے 2021میں اس نے انہی نکات میں سے جن پر کچھ کام ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آسٹریلیا کے دورے کے لیے روانہ ہونے والی بھارتی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما کے لیے یہ سیریز خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ کم از کم سات بڑے ریکارڈز ان کے سامنے ہیں جنہیں عبور کر کے وہ کرکٹ کے کئی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔روہت اب تک 273 ون ڈے میچز میں 344 چھکے لگا چکے ہیں اور اگر وہ اس سیریز میں صرف آٹھ چھکے اور مار لیں تو وہ شاہد آفریدی کا اوور آل چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ اسی طرح آسٹریلیا کے خلاف ان کے نام پہلے ہی آٹھ سنچریاں درج ہیں اور دو سنچریاں مزید بنانے کی صورت میں وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر آسٹریلیا...
دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا، دہشت گردی کے پیچھے گٹھ جوڑ کر مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد خیبرپختونخوا میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، انشاء اللہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے...
ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔پاک افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ وینزویلا کی ماریہ کورینہ نے امن کانوبل انعام جیت لیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،...
لاہور: تحریک انصاف کا قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب اسمبلی کے رکن حافظ فرحت عباس بھی اسٹینڈنگ کمیٹی سے مستعفیٰ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ فرحت عباس نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات اور داخلہ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 7 ہو گئی۔ قبل ازیں استعفیٰ دینے والوں میں ایم پی اے ثنا کریمی، رانا شہباز، اویس ورک، ملک ممتاز فرخ جاوید مون اور شیخ امتیاز شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی سے احمر رشید بھٹی نے اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیا ہے، احمر رشید بھٹی انرجی، لاء انفورسمنٹ، لیجسلیشن کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے۔ رکن اسمبلی نے پلاننگ اینڈ...
بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور باڈی بلڈر ورِندر سنگھ گھُمن 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گھُمن امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اداکار کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھُمن نے تصدیق کی کہ ان کے چچا کندھے میں درد کی شکایت کے باعث علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ورِندر سنگھ کا کندھے کا آپریشن کامیاب رہا تھا اور وہ صحتیاب ہو رہے تھے، تاہم اچانک ان کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہوئی جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔...
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد وزراء سمیت بیوروکریسی نے سرکاری کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دی جس کے باعث صوبے میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے وزراء نے بھی دفاتر جانا اور سرکاری کام چھوڑ دیے ہیں جبکہ بیوروکریسی نے بھی سرکاری کاموں میں دلچسی لینا چھوڑ دی ہے۔ سرکاری فائلیں محکموں اور چیف سیکرٹری کے دفاتر تک محود ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخری بار پارلیمانی پارٹی میں شرکت کی اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کے بعد آبائی...
پشاور(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے جدید جیمنائی ماڈلز کی ایک نئی پیش رفت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جیمنائی 2.5 بیسڈ ایجنٹس جلد کمپیوٹر یوزر انٹرفیس کو براہِ راست کنٹرول کر سکیں گے۔یہ ایجنٹس ماؤس کرسر حرکت دے سکیں گے، آئٹمز پر کلک کریں گے اور فارمز یا فائلز میں ٹائپ بھی کر سکیں گے — اور وہ یہ سب اسی وقت کریں گے جب آپ سکرین پر موجود ہوں گے۔ فی الحال یہ فیچر پریویو میں ہے اور ڈویلپرز کو ایسی ایپس بنانے کی اجازت دے گا جو صارف کے ڈیسک ٹاپ یا براؤزر عناصر سے جڑیں۔ماڈل ایک اسکرین ریڈنگ/انٹرپریٹیشن طریقہ استعمال کر کے اسکرین اور اس کے اجزا کو سمجھتا ہے، جس سے عام آٹومیشن سے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ، شہریوں ، انٹیلی جنس ایجنسیز ، افواج پاکستان نے اپنے خون سے دھرتی کو سینچا ہے ۔ کاونٹر ٹیرازم آپریشنز 2024 میں کے پی کے میں 14 ہزار 535 آپریشنز کیئے گئے ، روزانہ کی بنیاد پر 40 آپریشنز کیئے گئے ، 769 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جوکہ یومیہ 2.1 ایک بنتی ہے ، 2024 میں آپریشنز کے دوران کے پی کے میں 577 قیمتی جانوں نے جام شہادت نوش کیا...
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہریوں کے سوالات کے جوابات دینے اور محکموں سے متعلق شکایات کے حل کیلئے وٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ۔عظمی بخاری نے وٹس ایپ نمبر 0306-9330733 جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری صرف دس سیکنڈ کا سوال بھیجیں گے اتوار والے دن ان کے جوابات دوں گی ، سوال غیر ضروری نہ ہو بلکہ متعلقہ ہو ۔اگر آپ کو کسی محکمے سے متعلق مشکل یاپریشانی آرہی ہے اس کا بھی حل نکالا جائے گا ۔
شرکاء نے سابقہ کابینہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے تنظیمی تسلسل اور نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ آخر میں امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے دعا کی کہ نئی قیادت اخلاص و استقامت کے ساتھ مشنِ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو آگے بڑھائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام آئی ایس او کراچی ریجن کے نو منتخب صدر عون رضوی کے اعزاز میں ایک پُرمسرت عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ریجنل آفس موسسہ شہید عارف حسین الحسینی، عباس ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ عشائیے میں آئی ایس او کراچی کے سابقہ ریجنل صدر سروش زیدی اور ان کی کابینہ کے اہم اراکین سمیت سابقینِ امامیہ بشمول سابق...
بھارت کے نامور باڈی بلڈر اور اداکار ورندر سنگھ گھمن 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات امرتسر کے فورٹیس اسپتال میں ہوئی، جہاں وہ ایک معمولی بائسپس سرجری کے لیے داخل ہوئے تھے۔ گھمن کے اہل خانہ اور منیجر نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابتدائی طور پر کندھے میں درد کی شکایت تھی، جس کے بعد وہ اسپتال لائے گئے تھے۔ ورندر سنگھ گھمن کا شمار بھارت کے مایہ ناز باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع گرداسپور سے تھا۔ انہوں نے 2009 میں ’مسٹر انڈیا‘ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ’مسٹر ایشیا‘ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے...
اسلام ٹائمز: سابق سینیٹر نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے اراکین کی رہائی کا کریڈٹ یورپی عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل ہمیں رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بیمار بچی ہے، اسے کوئی نہ کوئی بیماری لاحق رہتی ہے، اس کے باوجود اس نے 20 دن کا سمندر کا مشکل ترین سفر کیا، اسے اسرائیل کا جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا، جملے کسے گئے، گریٹا کی توہین و تذلیل کی گئی، پورے عالم اسلام کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ خصوصی رپورٹ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے رُکن...
فلسطینی رہنما مروان برغوتی کا نام غزہ کے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی تبادلے کی فہرست سے آخری لمحات میں اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر ہٹا دیا گیا، جس سے سمجھوتے کے نفاذ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ مبینہ طور پر ثالثوں اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے پہلے اس نام کی منظوری دی تھی، بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے برغوتی کو رہائی کی فہرست سے نکال دیا۔ ایک ذریعہ جس کا برغوتی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، نے ’مڈل ایسٹ آئی‘ کو بتایا کہ گزشتہ شب ثالثوں بشمول امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے قیدیوں کی ایک فہرست کی منظوری دے دی، جس میں مروان برغوتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے سب سے معزز اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے حصے میں آیا، جو اپنے ملک میں عوامی آزادی اور سیاسی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کا نشان سمجھی جاتی ہیں۔اوسلو میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے نہ صرف وینزویلا بلکہ پورے لاطینی امریکا میں جمہوری شعور کو دوبارہ زندہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مچاڈو نے ظلم، جبر اور سیاسی استبداد کے مقابلے میں عوامی طاقت کی مثال قائم کی۔ماریہ کورینا مچاڈو نے اپنی سیاسی جدوجہد میں انسانی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور شفاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو: سال 2025 کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔نوبیل کمیٹی کے چیئرمین جورجین واٹن فریڈنس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو وینزویلا میں جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ماریہ مچاڈو طویل عرصے سے وینزویلا میں آمرانہ طرز حکومت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی امن، فوجی تنازعات میں کمی، اور اقوام کے درمیان رفاقت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا: فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ 10 اکتوبر کی صبح 9 بج کر 43 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو گھنٹوں میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک اونچی لہروں کا امکان ہے۔ حکام نے ساحلی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امدادی ٹیمیں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے لاہور کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے بیان میں سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔ چھٹی سے متعلق طلبا کے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
زین قریشی — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی کا کہنا ہے کہ ضمانت کے معاملے پر دخل اندازی کی جارہی ہے۔لاہور میں زین قریشی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان نورا کشتی ہے۔ ایسی لڑائیاں قومی مفاد اور عوام کے لیے نہیں ہوتیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے اقتدار کے حصول کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں۔اس سے قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی...
پشاور(نیوز ڈیسک) دو روز قبل اپنے منصب سے استعفیٰ دینے والے علی امین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ علی امین گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان روانگی سے علی امین گنڈاپور نے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے عمران کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے پی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے تاہم علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور اس حوالے سے...
13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ستمبر 2004 سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک سے اب تک 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے کیسز کی تعداد زیادہ سامنے آئی ہے۔...
لاہور: گلبرگ پولیس نے گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ کال سینٹر مالک نے چند روز قبل ملزم فہیم کو نوکری سے نکال دیا تھا، جس پر ملزم نے اپنے دیگر ساتھی کے ہمراہ گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک سے 50 ہتھیائے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو طارق نامی شخص کو بلیک میل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ شخص کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے، ملزمان سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا اور انویسٹی گیشن...
چین نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے 6نکات پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھٹے کمیشن کے “قومی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی” کے ایجنڈے کے تحت خطاب کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا نئی افراتفری اور تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے ، یکطرفہ پسندی اور طاقتور ممالک کی بالادستی دن بدن بڑھ رہی ہے ، خودمختاری کی برابری اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت سمیت بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے ، ...
کراچی: معاشی مشکلات کے شکار این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث داخلہ منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبعلم کے والد گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔ والد کے علاج کے بھاری اخراجات کے باعث طالبعلم شدید مالی مشکلات کا شکار رہا۔ وکیل نے بتایا کہ طالبعلم چار سمسٹرز کی فیس بروقت ادا کر چکا ہے تاہم حالیہ فیس جمع نہ ہونے پر یونیورسٹی نے اسے کلاسز لینے سے روک دیا اور بعد ازاں داخلہ منسوخ کر دیا۔ درخواست گزار نے انسانی بنیادوں پر تعلیم جاری رکھنے...
چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن کو ایک خط بھیجا، جس میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ورکرز پارٹی آف کوریا کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر ، میں سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی اور اپنی جانب سے جنرل سکریٹری اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی، ورکرز پارٹی آف کوریا کے تمام ارکان اور کوریائی عوام کو گرمجوش مبارکباد اور نیک...
امریکی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دورانِ حمل یا اس کے بعد دل سے متعلق پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، چاہے انہیں پہلے دل کی کوئی بیماری نہ رہی ہو۔ مطالعہ میں 2001 سے 2019 کے درمیان نیو انگلینڈ میں 56 ہزار سے زائد حملوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، جس میں دل کے دورے، فالج، دل کی ناکامی، خون کے لوتھڑے، بلڈ پریشر اور دل سے متعلق اموات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مزید پڑھیں: بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا تحقیق کے مطابق موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابطیس کے کیسز میں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔فتح موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مروان البرغوثی 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں، تاہم 22 سال جیل میں گزارنے کے باوجود وہ آج بھی مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین فلسطینی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے جو قیدیوں کی فہرست اسرائیلی حکام کو دی گئی، اس میں مبینہ طور پر البرغوثی کا نام بھی شامل تھا، اور یہ بھی قیاس کیا جا رہا تھا کہ وہ مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔تاہم عرب میڈیا کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کی طرف سے منظوری اس وقت سامنے آئی، جب اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کار غزہ پٹی میں لڑائی روکنے پر متفق اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امن منصوبے کے کچھ حصے اپنانے پر راضی ہو گئے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ''حکومت نے ابھی ابھی تمام یرغمالیوں، زندہ اور فوت شدہ، کی رہائی کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔‘‘ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کے اندر نئی پوزیشنز سے پیچھے ہٹ جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ اس کے نفاذ کی نگرانی کے لیے 200...
پنجاب میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں نابینا خاتون کے ساتھ مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کیے جانے کے ساتھ ساتھ اس سے بھیک بھی منگوائی گئی جب کہ ملزم تاحال آزاد ہے۔ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے اس کی مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم اسے بہلا پھسلا کر لاہور لے گیا، جہاں نہ صرف جنسی زیادتی کرتا رہا بلکہ زبردستی بھیک منگواتا اور اس کی کمائی بھی ہڑپ کرتا رہا۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے نکاح کا جھانسہ دے کر اس سے سابق شوہر سے طلاق بھی دلوائی، بعدازاں طلائی زیورات اور نقدی چھین لی۔ مسلسل ظلم و جبر کے بعد نابینا...
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدالت میں دیے گئے بیانات سامنے آ گئے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے دفاع میں عدالت میں دیے گئے 342 کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا 2018 میں توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحفے سے متعلق صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن لیا جاسکتا ؟۔ توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے، اس پر نیب کیس بنا ۔ بیان کے مطابق ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے حوالے سے توشہ خانہ رولز مکمل خاموش ہیں۔ اسی بنیاد چوتھے جعلی توشہ خانہ کیس میں مجھے اور میری بیوی کو بری کرنا...
غزہ میں امن معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے مطابق 26 سالہ سارجنٹ فرسٹ کلاس مائیکل مورڈیچے نچمانی شمالی غزہ میں ایک سنائپر کی گولی سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والا فوجی کمبیٹ انجینئرنگ کارپس کی 614 بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی مغربی پٹی میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔ آئی ڈی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 914 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈسکہ پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) تھانہ ستراہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شمس الدین کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر موضع ویرووالا سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں اور دوران گشت و ناکہ بندی موضع پلی کوٹ موکھل میں ملزم محمد بلال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب اور سیم نالہ سرانوالی میں ملزم فیصل قیوم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ3 گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔...
— فائل فوٹو جامعہ کراچی میں سماجی بہبود سال دوئم کی طالبہ انیقہ سعید شعبہ ریاضیات کے سامنے پوائنٹ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے اس وقت پیش آیا جب طالبہ پوائنٹ سے اُتر رہی تھی تو ڈرایئور نے اچانک پوائنٹ چلا دیا، جس سے وہ گر کر بس کے ٹائروں کے نیچے آگئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے شعبہ ٹرانسپورٹ کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو معطل کردیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق، اترتے ہوئے حادثہ ہواپولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی،...
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، حکومت کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اہم معاملہ تھا، اسی لیے آج کی پریس کانفرنس میں خود شریک ہوا ہوں۔ بھتہ خوری کی وارداتیں ناقابلِ برداشت ہیں۔ 4 بھتہ خور ہلاک، 3 گرفتار ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث چار افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے، جب کہ تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بھتہ خوری کی نئی لہر کے پیچھے کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت...
کینٹکی کے رہائشی ’ہالووین ہرم‘ نے اپنی والدہ کی یاد میں رواں سال بھی گھر کو خوفناک انداز میں سجایا، جسے انہوں نے ’ڈیڈ اسپرنگز سیمیٹری‘ کا نام دیا ہے۔ ہرم کے مطابق ان کی والدہ بچپن میں شاندار ہالووین ڈسپلے لگاتی تھیں، اور وہ 1999 میں ان کے انتقال کے بعد ہر سال ان کی یاد میں یہ روایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ورجینیا کے باغ میں اُگا دنیا کا سب سے وزنی آڑو، گنیز ریکارڈ قائم اس سال کے ڈسپلے میں ٹیلر سوئفٹ کے اسکیلیٹن سمیت 300 سے زائد اشیا شامل ہیں۔ ہرم نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ یہ تقریب ناردرن کینٹکی چلڈرن ایڈووکیسی سینٹر کے لیے...
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144 نافذکی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کردی ۔دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا۔ نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا،صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔عوامی اجتماعات اور لائوڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے اعلان کے بعد پارٹیکے مرکز کے باہر کارکنوں کی طرف سے نعرے بازی کی گئی جہاں پولیس کے ساتھ تصادم کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ یتیم خانہ چوک کے قریب ٹی ایل پی کے مرکز کے باہر کارکنوں کے جمع ہونے کے بعد صورتحال خراب ہوئی اور شیلنگ شروع کردی گئی، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا اور چوک یتیم خانہ لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے، شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپنجاب یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا اور انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل...

صدرِمملکت آصف علی زرداری کا اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پرخراجِ تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداءکی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں، وطن کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن...

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور وہ اس کیلئے خدا کے شکر گزار ہیں۔منیب بٹ کے مطابق ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام کے اہم...
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جابرانہ کارروائیاں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوئوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس کی مدد سے مختلف اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ مکینوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے پورے محلوں کو محاصرے میں لے کر گھروں کی تلاشی لی اور خواتین اور بزرگوں سمیت مکینوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما میں پیرو کی سیاست ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب قرار دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 130 ارکان پر مشتمل کانگریس میں ہونے والی ووٹنگ میں 124 ارکان نے صدر کے خلاف ووٹ دیا، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کی راہ ہموار ہو گئی۔ووٹنگ سے قبل صدر دینا بولوارٹے کانگریس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، جسے ان کے سیاسی مخالفین نے عوامی احتساب سے گریز کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان پر جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور عوامی احتجاج کے دوران سخت رویہ اختیار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ دینا بولوارٹے...
اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ اگر امریتا نہ ہوتیں تو شاید میں بالی ووڈ میں راستہ ہی نہ ڈھونڈ پاتا۔ اس بات کا انکشاف بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے برسوں بعد پہلی بار اپنی سابقہ بیوی اور سینئر اداکارہ امریتا سنگھ کے بارے میں وہ باتیں کھول کر بتا دیں جن کا ذکر وہ پہلے کبھی نہ کر سکے تھے۔ سیف علی خان نے کہا کہ میں کم عمر اور نا تجربہ کار تھا۔ ہماری شادی چاہے نہیں چل سکی، لیکن میں پہلی بار کہہ رہا ہوں۔ امریتا نے مجھے انڈسٹری سمجھنے، لوگوں کو پہچاننے اور اپنے راستے بنانے میں بے پناہ مدد دی۔...
ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ پرامن لوگوں کو تنگ کرکے نفرت بڑھا رہے ہیں۔لاپتا افراد سے متعلق 15 درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں درخواست گزاروں کے وکلا، پولیس اور محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے 15 سالہ بچے کو اٹھایا گیا ہے۔ 25 اگست کو سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس ان کے گھر بغیر لیڈی پولیس کے گے۔ پولیس نے 27 اگست کو ان کے 3 گھروں کو بھی جلایا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور آئندہ ہفتوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، واشنگٹن میں حالیہ ملاقاتوں کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ امریکی حکومت نے بھارت کی زیادہ تر برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جو امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر سب سے زیادہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ فیصلے بھارت...
لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی ہے۔ ترجمان سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فوری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے اقصیٰ مارچ: ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیوں کیا؟ دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے اعلان کردہ احتجاج کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد...
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور وہ اس کیلئے خدا کے شکر گزار ہیں۔ منیب بٹ کے مطابق ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام کے...
گوگل نے اپنی ’ورک فرام اینی ویئر‘ (Work From Anywhere – WFA) پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے مزید سخت بنا دیا ہے۔ کمپنی کی داخلی دستاویزات کے مطابق، اگر کوئی ملازم دفتر کے علاوہ کسی مقام سے صرف ایک دن بھی کام کرتا ہے، تو اس پورے ہفتے کو WFA میں شمار کیا جائے گا، قطع نظر اس کے کہ ہفتے میں صرف ایک دن کام کیا گیا ہو یا 5 دن۔ گوگل نے یہ واضح کیا ہے کہ WFA پالیسی کو ’گھر سے کام‘ (Work From Home) کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کمپنی کی موجودہ ہائبرڈ ورک پالیسی برقرار ہے، جس کے تحت ملازمین کو ہر ہفتے دو دن گھر سے کام...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں دس روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، عوامی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، عوامی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ تاہم نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ چار یا چار سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت...
امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکا نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے تقریباً 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہلکار بین الاقوامی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جس میں اس معاہدے کے شراکت دار ممالک، این جی اوز اور نجی شعبے کے افراد بھی شامل ہوں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کی نگرانی میں دو سو اہلکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورس غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرے گی۔ اس فورس میں مصر،...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پرامن لوگوں کو تنگ کرکے نفرت بڑھا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتہ افراد سے متعلق 15 درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں درخواست گزاروں کے وکلا، پولیس اور محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے 15 سالہ بچے کو اٹھایا گیا ہے۔ 25 اگست کو سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس ان کے گھر بغیر لیڈی پولیس کے گئے۔ پولیس نے 27 اگست...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیز چیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خرانہ محمد اور نگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی وژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا، تمام معاشی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ...
حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکام کو امید ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے امریکا کے حالیہ دورے کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ (ایس ایل اے) حتمی شکل اختیار کر جائے گا، بشرطیکہ بیرونی اکاؤنٹ، سیلاب سے متعلقہ تصدیق شدہ نقصانات اور ان کے مالی ایڈجسٹمنٹس مرکزی اور صوبائی اکاؤنٹس میں متفقہ ہوں۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں دو ہفتے کی مصروفیات...
فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصلآئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔صدرِ...
اسکرین گریبز گورنر ہاؤس لاہور میں دوسری سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد کی تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے47 خوش نصیبوں میں عمرے کے ٹکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اس قدر ہجوم اس بات کا ثبوت ہے کہ گورنر ہاؤس عوامی گھر بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمدﷺ کی سیرت پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹی ایل پی کو محدود رکھنے کی کوششوں کے باعث لاہور میں کشیدگی، جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
لاہور شہر میں جمعرات کو صورتحال مسلسل کشیدہ رہی کیونکہ بدھ کی رات پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے، دوسری جانب جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سےتاحکم ثانی تک لیے معطل ہوئی۔ وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہا کہ آج کی کامیابیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہیں نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی کے کامیاب آپریشن کو قومی عزم کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب سمیت شہداء کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔ آصف زرداری نے واضح کیا کہ آج کی کامیابیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہیں۔ ...
ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے میٹرز لگانے کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق اضافی ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز سے ریجنل دفاتر کو وہ فہرست ارسال بھی کر دی گئی ہے۔حتمی فہرست کے مطابق صارفین کے میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو ایل این جی پر معاہدے کے لئے لیٹر بھجوائے تھے اورصارفین نے لیٹر کی بنیاد پر کمپنی کیساتھ ایل این جی کا معاہدہ کیا۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل معاہدے کرنے...
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالد نے 2023ء میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کو کھلانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر غور جاری ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے...
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کا خدشہ ہے، لہٰذا طلبا، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے پیش نظر تدریسی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب بیشتر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ اچانک فیصلے نے والدین اور طلبا کو مشکل میں ڈال دیا، خاص طور پر وہ بچے جو اسکول پہنچ چکے...
نوبیل امن انعام کے حقدار کا اعلان آج ہوگا، امریکی صدر اس ایوارڈ کے سب سے بڑے خواہشمند ہیں۔ 7 جنگیں ختم کرانے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت چمکی تو وہ نوبیل امن ایوارڈ لینے والے پانچویں امریکی صدر بن جائیں گے۔ اس سے قبل تھیوڈور روزویلٹ، ووڈروولسن، جمی کارٹر اور براک اوباما یہ اعزاز پاچکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، کوسوو اور سربیا، کانگو اور روانڈا کی جنگیں رکوائیں۔ دو برس سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے نے ان کی نوبیل امن ایوارڈ کے بیچ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نوبیل امن کمیٹی کی آخری میٹنگ...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر غور کے دوران جاری سلامتی کابینہ کا اجلاس عارضی طور پر روک کر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں:نوبیل امن انعام 2025 کا اعلان آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نریندر مودی نے نیتن یاہو کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیشرفت پر مبارکباد دی۔ مودی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت پر میں اپنے دوست وزیرِاعظم نیتن یاہو کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہم...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے سروے کے حوالے سے شکایات کیلئے بھی فورم ہونا چاہیے ،جن کسانوں کے لائیو سٹاک کا نقصان ہوا ہے اسے اچھی نسل کے جانوروں کی فراہمی کے ذریعے پورا کیا جانا چاہیے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سروے مکمل ہونے پر بلا تاخیر امداد کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائے ،حکومت کے زیر اہتمام زرعی بینک اور نجی بینکوں کوبھی پابند کیاجائے کہ وہ سیلاب متاثرین کے لئے بلاسود اور آسان شرائط پر قرض کی اسکیمیں لائیں ۔اگر سیلاب سے تباہ حال کسان کو پائوں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے راشن کارڈ اسکیم شروع کردی جس کے تحت شہری ڈیجیٹل سمارٹ کارڈ کے ذریعے ہر ماہ 3 ہزار روپے وصول کریں گے۔ڈیجیٹل سمارٹ کارڈ بنیادی اشیا ء خریدنے کے لیے مجاز گروسری سٹورز پر استعمال کیا جاسکتا ہے،اس سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔(جاری ہے) راشن کارڈ کے لیے صرف پنجاب کے رہائشی درخواست دے سکتے ہیں،اس کے لیے پی ایس ای آر سروے میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور اس کے پاس ایک مربوط موبائل نمبر کے ساتھ ایک درست شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے،ماہانہ گھریلو آمدنی 50000 سے کم اور پی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، گھرکا ملازم ہی چور نکلا، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے گئے تھے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیرچوہدری سکندر حیات کی بیٹی کے ملازم نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے،واردات کا مقدمہ 27 ستمبرکودرج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا۔ملزم سے چوری شدہ زیورات برآمد ہو چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144 نافذکی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کردی ۔(جاری ہے) دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا۔ نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا،صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔عوامی اجتماعات اور لائوڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں دفعہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہریوں کے سوالات کے جوابات دینے اور محکموں سے متعلق شکایات کے حل کیلئے وٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے وٹس ایپ نمبر 0306-9330733 جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری صرف دس سیکنڈ کا سوال بھیجیں گے اتوار والے دن ان کے جوابات دوں گی ، سوال غیر ضروری نہ ہو بلکہ متعلقہ ہو ۔ اگر آپ کو کسی محکمے سے متعلق مشکل یا پریشانی آرہی ہے اس کا بھی حل نکالا جائے گا ۔
فیصل آباد کی کاروباری برادری کا بڑا نام شیخ مختار احمد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ مختار احمد معروف ابراہیم فیبرک اور الائیڈ بینک لمیٹڈکے مالک تھے۔ ان کی نماز جنازہ 10 اکتوبر شام 5 بجے بعد از نماز عصر بلال مسجد ، نیو سول لائنز میں ادا کی جائے گی ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت اسلحے کی نمائش، عوامی اجتماعات، جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش اور عوامی سطح پر اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (TLP) نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، جبکہ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی...
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے) سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد نی2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 6میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا واضح فیصلہ،غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ رات کے وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں، ان میں ذہنی صحت کے مسائل زیادہ دیکھے گئے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ زیادہ تر سابقہ مطالعات نے صرف سوشل میڈیا کے استعمال کی کثرت پر توجہ دی تھی، لیکن اس تحقیق کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ کیا وقت بھی اس میں کوئی کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے محققین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) پر لوگوں کی رات کے وقت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس کا موازنہ سن نوے کی دہائی میں ویسٹ انگلینڈ کے بچوں پر کیے گئے...
خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو دہشتگردوں کا اصل سہولت کار قرار دیا ہے۔ وفاقی پالیسیاں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق اپنی ناقص اور کمزور پالیسیوں کے باعث دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ ان کے بقول وفاق کی غیر مؤثر حکمتِ عملی دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے اسے مزید بڑھا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ ڈاکٹر سیف نے وزیراعظم پر براہِ راست تنقید کرتے ہوئے کہا جب یہ جعلی وزیراعظم وزیراعلیٰ تھے تو...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہر بیٹی ان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا باعث بنی۔ منیب بٹ نہ صرف اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں بلکہ اپنی خوبصورت فیملی کے ساتھ ان کی محبت بھری تصویریں اور ویڈیوز بھی لوگوں کو بے حد پسند آتی ہیں۔ ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ ایمن خان، پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹیز میں شامل ہیں۔ اس جوڑے کی تین پیاری پیاری بیٹیاں امل، میرال اور نیمل ہیں۔ حال ہی میں زارا نور عباس کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے...
مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ...
بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا ہمیشہ سے ہندی سنیما کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہیں۔ ان کا نام ہی کسی فلم کو ہٹ بنانے کے لیے کافی ہوتا تھا۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایک بڑی فلم سے محروم ہوگئیں اس موقع کا فائدہ جیتندر کی قریبی دوست جیا پردہ نے اٹھایا۔ نیوز18 کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 1985 میں جیتندر کی فلم ”سنجوگ“ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ابتدائی طور پر مرکزی کردار ریکھا اور جیتندر کے لیے فائنل کیے گئے تھے۔ دونوں کی جوڑی اُس وقت شائقین میں بے حد مقبول تھی اور ان کے کئی پراجیکٹس سپرہٹ ثابت ہو چکے تھے۔ ریکھا...
منیلا ( ویب ڈیسک) جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 7.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند کر دیے گئے، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے۔ فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، سکول فوری طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ فلپائن کے سرکاری ٹی وی نے ایسی فوٹیجز نشر کی ہیں جن میں شہریوں کو کھلے میدانوں میں بیٹھے دیکھا گیا، یہاں تک کہ ہسپتالوں کے عملہ بھی مریضوں کو باہر لے آیا۔ فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے نے بتایا ہےکہ قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں کی طرف فوری...
منیلا: فلپائن کے جنوبی علاقے منداناؤ کے ساحل کے قریب جمعہ کی صبح 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد عمارتوں اور پلوں کو نقصان پہنچا۔ فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے (Phivolcs) کے مطابق زلزلہ داؤاؤ اوریئنٹل کے علاقے مانائے کے قریب سمندر میں آیا، جس کے بعد شہریوں کو ساحلی علاقوں سے ہٹنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے بعد ازاں اعلان کیا کہ فلپائن میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے، تاہم انڈونیشیا، پالاؤ اور دیگر قریبی ممالک کے لیے وارننگ بدستور برقرار ہے۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرینِ صحت کے مطابق جسمانی ورزش صرف جسم کو متناسب بنانے یا وزن گھٹانے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ مدافعتی نظام کی تربیت اور مضبوطی میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔روزانہ کی معتدل جسمانی سرگرمی نہ صرف خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے بلکہ جسم کے دفاعی خلیات کو فعال رکھتی ہے تاکہ وہ جراثیم، وائرس اور دیگر بیماریوں کے حملوں سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکیں۔جب کوئی شخص ورزش کرتا ہے تو خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے، جس سے مدافعتی خلیے جسم کے مختلف حصوں تک بہتر طور پر پہنچتے ہیں۔یہ خلیے متعدی اجسام (pathogens) کی فوری شناخت اور خاتمہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش سوزش کے مارکرز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) جمعہ کی صبح فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی منقطع ہو گئی، کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا اور ممکنہ سونامی کے خدشے کے باعث ساحلی علاقوں سے انخلا کرایا گیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چند گھنٹے بعد فلپائن، پلاؤ اور انڈونیشیا کے لیے جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی۔ ادارے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا، ''اب اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘ فلپائن کے جنوبی حصے میں جمعہ کی صبح سمندر کے اندر 7.5 شدت کے زلزلہ کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ انڈونیشیا کے...
فلپائن کے ساحل کے قریب 7اعشاریہ6 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند ، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے،فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں سے فوری انخلاء کا مشورہ دیا گیا ہے۔فلپائن کے صدر نے وسطی اور جنوبی فلپائن کے کچھ ساحلی علاقوں میں انخلاء کا حکم دیا ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی حالات محفوظ ہوں گے، تلاش، امداد اور بچاؤ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جائیں گی-
توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدالت میں جمع سیکشن 342 کے بیانات منظر عام پر آ گئے ہیں۔ دونوں نے اپنے تحریری جوابات میں نیب، ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف بیان میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ (نیکلس اور ایئر رنگز) باقاعدہ طور پر قواعد کے مطابق قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا۔...
فائل فوٹو اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔ مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔علاوہ ازیں راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔