حیدرآباد، رات 12 بجے کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ہالز سیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
حیدرآباد:
شہر میں شادی ہالز اور بینکوئیٹ کے رات 12 بجے کے بعد کھلے رہنے پر پابندی کے باوجود خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد شادی ہالز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
تعلقہ لطیف آباد میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے رات دیر تک کھلے رہنے والے 2 شادی ہالز کو سیل کردیا۔
انتظامیہ کے مطابق ہالز کی لائٹس بند کرکے پوشیدہ طور پر تقریبات جاری رکھی گئی تھیں، جس پر موقع پر موجود مہمانوں کو باہر نکال کر دونوں ہالز کو سیل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر کے تمام شادی ہال مالکان کو رات 12 بجے تک تقریبات ختم کرنے کا پابند کیا گیا ہے، جبکہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں اور شادی ہال مالکان کو جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں مزید سیلنگ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی ہالز
پڑھیں:
ضمنی انتخابات میں شادی والے دن ووٹ ڈالنے والے دُلہے کے ولیمے میں ن لیگی امیدوار پہنچ گئے
چیچہ وطنی:سیاست اور شادی کی خوشیاں ایک منفرد انداز میں یکجا ہو گئیں جب این اے 143 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کی گزشتہ روز ایک خاص تقریب میں انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک دلہا گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں دُلہنیا لینے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
دلچسپ بات یہ کہ دُلہے نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔
چوہدری طفیل جٹ نے اس غیر معمولی واقعے کی قدر کرتے ہوئے دُلہا کے ولیمے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے نہ صرف شادی کی مبارکباد پیش کی بلکہ ووٹ ڈالنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ دینا ایک قومی فریضہ ہے اور میں دُلہے کا شکر گزار ہوں کہ اس نے اپنی شادی کا پروگرام موخر کرکے ووٹ ڈالنے آیا۔
تقریب میں موجود لوگوں نے بھی دُلہے کی حب الوطنی اور جمہوری شعور کی تعریف کی، جبکہ چوہدری طفیل جٹ کی آمد نے تقریب کی رونق اور بڑھا دی۔