راولپنڈی میں پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جن کے دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز انجام دیے گئے اور 36 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد کو بعد میں ملک بدر کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
سرچ آپریشنز راولپنڈی کے تینوں ڈویژنز کے 24 تھانوں کی حدود میں کیے گئے، جن میں بس اور تین ٹرک اسٹینڈز کی تلاشی بھی شامل تھی۔
اس دوران مجموعی طور پر دوہزار ایک سو پینتیس افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ تیرہ سو چھہاسی ہوٹلز، ستائیس سرائے اور دو ہاسٹلز کی بھی جانچ کی گئی۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پچیس گھر مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، اور ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر الگ مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں شہر میں امن و امان کے قیام اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری رکھی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل افغان باشندوں کے خلاف
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔