وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے رات گئے حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیے ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کے تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے متاثرین کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن زخمیوں کا علاج تکنیکی وجوہات کے باعث صحت کارڈ کے تحت ممکن نہیں، ان کا بھی مکمل علاج مفت کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کولیٹرل ڈیمیج کا شکار زخمیوں کے فوری اور مؤثر علاج کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور حیات ا باد میڈیکل کمپلیکس وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی انہوں نے

پڑھیں:

سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب، ایجنڈا جاری

سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں امن جرگے کے  اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس  طلب کرلیا گیا، جس کا ایجنڈا  بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے، جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں امن جرگے کے  اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ کابینہ اجلاس کے لیے جاری کردہ 53 نکاتی ایجنڈے میں متعدد کلیدی امور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی جب کہ سوات ایکسپریس وے کے ٹول پلازوں کے ٹیکس میں 20 فیصد اضافے کی سفارش ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 
 
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ مختلف قراردادیں بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی تاکہ ان پر عملی اقدامات کا آغاز کیا جا سکے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا کے لیے وی آئی پی گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔ اسی طرح یک کسان، ایک گائے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری بھی اجلاس میں لی جائے گی تاکہ صوبے میں زراعت اور دیہی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس میں تیراہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے، جس سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے عمل میں تیزی لانے کی کوشش کی جائے گی۔
 
مزید برآں پشاور ہائی کورٹ کے ایک بینچ کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی نظم و نسق اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے سے متعلق نئی ہدایات جاری کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پشاور،خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذیابیطس کے سلسلے میں تقریب
  • ریڈیو پاکستان حملہ: وزیراعلیٰ کے پی کے کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
  • سہیل آفریدی کابینہ کا پہلا اجلاس، ایجنڈے میں کیا کیا شامل ہے؟
  • انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ماتلی کا ہنگامی اجلاس
  • سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب، ایجنڈا جاری
  • کراچی: منوڑہ میں 3 افراد ڈوب کر جان سے گئے، 2 اسپتال میں زیر علاج
  • دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پائیدار پالیسی ضروری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
  • بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا کابینہ کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پہلا اجلاس: 53 نکاتی ایجنڈا جاری