ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر اہم گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔
خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ؛ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔
اساتذہ نے کہا کہ آج کی نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا، سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ؛ معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا، آج کی نشست سے احساس ہوا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فخر ممتاز میتلا ایم ڈبلیو ایم سیداں والی کھوئی کے یونٹ صدر منتخب
ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا کہ پاکستان ایک نئے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، سرحدیں پہلے غیرمحفوظ ہیں، دشمن اپنی ناپاک عزائم کر رہا ہے ہمیں قومی وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی کے خواہاں ہیں، بدقسمتی سے ہمارے پالیسی ساز ادارے قومی مفاد کے بجائے شخصی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں، 27ویں آئینی ترمیم ملک کے مفاد میں نہیں، یہاں چند افراد کو نوازنے کے لیے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں سیداں والی کھوئی یونٹ کی تنظیم سازی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مہر فخر ممتاز میتلا کو متفقہ طور پر یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مہر خضر عباس، ملک شاہ زیب مہے، قاضی اکبر حسین، شاکر حسین میتلا، ناصر عباس جعفری اور دیگر موجود تھے۔ عون رضا انجم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نئے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، سرحدیں پہلے غیرمحفوظ ہیں، دشمن اپنی ناپاک عزائم کر رہا ہے ہمیں قومی وحدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔