عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب

سفاک مودی کی سرپرستی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) عالمی سطح پر انتہا پسندہندوتوا نظریے کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔

غاصب مودی اور آر ایس ایس ریاستی طاقت کے ناجائز  استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے میں مصروف عمل ہے۔  

امریکی جریدہ پریزم کی تحقیقات کےمطابق آر ایس ایس  نے امریکی لا فرم کے ذریعے امریکی کانگریس پر اثر ڈالنے کیلئے  لابنگ  شروع کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرایس ایس بیرون ممالک بالخصوص امریکہ میں لابنگ کیلئے خطیر رقم خرچ کر چکی ہے۔ آر ایس ایس امریکا میں فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے بغیر لابنگ کرا رہی ہے۔ 

ایک امریکی صحافی نے انکشاف کیا کہ آر ایس ایس نے خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو غیر ملکی ادارے کے طور پر درج کیے بغیر لابنگ  کی۔ معروف امریکی صحافی ڈاکٹر آڈری ٹرشکے کے مطابق آر ایس ایس کی لابنگ امریکہ کے لیے بری خبر ہےاور  امریکی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔

ماہرین کے مطابق آر ایس ایس  کی امریکہ میں سرگرمیاں عالمی سطح پر  فاشسٹ تشخص  بدلنے کی کوشش ہیں۔ ہندو توا ایجنڈا کے تحت انتہا پسند مودی سرکار ، بھارت میں مذہبی آزادی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی سطح پر ا ر ایس ایس

پڑھیں:

بھارتی میڈیا نے دہلی دھماکے کے بعد ترکیے کو نشانہ بنانا شروع کردیا، ترک سفارتخانے کا سخت ردعمل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے الزام تراشی کا رخ ترکیے کی جانب موڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی دھماکے میں ملوث عناصر کو مبینہ طور پر ترکیے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔ ان الزامات پر نئی دہلی میں ترکیے کے سفارتخانے نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔

ترک سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے بعض میڈیا ادارے بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ترکیہ بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے یا دہشت گرد گروہوں کو مالی اور سفارتی مدد فراہم کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ الزامات محض جھوٹ اور افواہوں پر مبنی مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔

سفارتخانے نے واضح کیا کہ ترکیہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترک سفارتخانے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے جھوٹے اور گمراہ کن دعوؤں پر یقین نہ کریں جو عالمی امن اور استحکام میں ترکیے کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • مسلمان بھارت میں درانداز قرار؟
  • امریکہ جنگ طلب اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، آیت اللہ لائینی
  • وفاقی حکومت نے صحافیوں کیلئے  کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز  قائم کردیا
  • آر ایس ایس نے اپنے مفادات کیلئے پاکستانی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہے، کانگریس
  • پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو امریکہ جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا
  • ایران کی وزارت خارجہ کا موقف
  • ایران سے نمٹنے کیلئے شام ہماری مدد کریگا، امریکہ
  • بھارتی میڈیا نے دہلی دھماکے کے بعد ترکیے کو نشانہ بنانا شروع کردیا، ترک سفارتخانے کا سخت ردعمل
  • جوزف عون نے اسرائیل سے مذاکرات کیلئے امریکہ سے مدد مانگ لی