اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ کے مطابق چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام زیادہ مضبوط رہیں گے۔ اس وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے اور 21 منٹ ہو گی۔

چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری متوقع ہے، اور غروبِ آفتاب کے بعد تقریباً 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا، چاند کی روشنی 1.

58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے نظر آنے کے امکانات مضبوط سمجھے جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، اور موسم سازگار ہونے کی صورت میں چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ اگر چاند نظر آ گیا تو یکم جمادی الثانی یکم 22 نومبر کو متوقع ہے۔

چاند دیکھنے کی یہ اطلاع نہ صرف عام مسلمانوں کے لیے اہم ہے بلکہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق اہم تقریبات، جیسے عید، روزے اور دیگر مذہبی دنوں کی تعین میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہر مہینے کے آغاز میں ہلال کی رویت اسلامی مہینوں کی شروعات کی بنیاد ہوتی ہے، جس سے روزے، عید اور دیگر عبادات کا وقت درست کیا جاتا ہے۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل چاند کی

پڑھیں:

کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت: اے کیو آئی 251 ریکارڈ

---فائل فوٹو 

ملک بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے۔ متعدد شہر اسموگ، شدید دھند اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔

ملک کے معاشی حب کراچی اور لاہور کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے، لاہور دوسرے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودگی کی تعداد251 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

لاہور کی فضائی صورتحال

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج پارٹیکیولیٹ میٹر کی تعداد 291 ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کی مقدار 209 جبکہ فیصل آباد میں205 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے لوئر مال کا اے کیو آئی 585، ڈی سی آفس کا 576، راوی روڈ کا 506، علامہ اقبال ٹاؤن کا 447،  پنجاب یونیورسٹی کا 444 اور شادمان کی فضا میں پارٹیکیولیٹ میٹر کی تعداد 427 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور کی فضا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آلودگی کی مقدار  180 تا 220 ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسموگ نگرانی سسٹم کے مطابق آلودگی میں وقتی کمی متوقع ہے جبکہ بارش کا امکان نہیں ہے، لاہور کی فضا میں بہتری کا انحصار صرف درجۂ حرارت میں اضافے پر ہوگا۔

دوسری جانب محکمۂ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہوں پر محکمۂ ماحولیاتی تحفظ اور ٹریفک پولیس کے اسموگ چیکنگ آپریشنز جاری ہیں، شہریوں کو صاف ہوا فراہم کرنے کے عزم کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی جمادی الثانی 1447ھ کے چاند سے متعلق پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • خواب دیکھنے والے کہاں ہیں؟
  • آذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا
  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: عثمان چاند اور امام ہارون نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا
  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا
  • 2026 کے حوالے سے مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی حیران کن پیشن گوئیاں
  • کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت: اے کیو آئی 251 ریکارڈ