پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی سے متعلق نئی اطلاعات نے مداحوں کو خوشی میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا اور وجے نے گزشتہ ماہ 3 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد میں ایک نجی تقریب کے دوران منگنی کی تھی۔ تقریب وجے دیوراکونڈا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور چند قریبی دوست شریک ہوئے۔

اگرچہ دونوں کی جانب سے اب تک کسی قسم کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم ایک ویڈیو میں رشمیکا کی انگلی میں انگوٹھی دیکھنے کے بعد ان کی منگنی اور شادی سے متعلق خبریں زور پکڑ گئی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب رشمیکا سے ان کی نئی فلم تھما کی تشہیر کے دوران منگنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکرا کر صرف اتنا کہا کہ سب کو اس کے بارے میں معلوم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کا آئندہ سال فروری 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ ہے، تاہم رشمیکا اور وجے کی جانب سے منگنی یا شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے پہلی بار 2018 میں فلم گیتا گوندھم میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کی جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہوگئی۔ اب ان کی شادی کی خبروں نے ایک بار پھر ان کے پرستاروں کو بےچینی سے انتظار میں مبتلا کر دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وجے دیوراکونڈا اور وجے

پڑھیں:

بیوی کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیا،احسن خان نے شادی کے بعد کی قربانیاں پہلی بار بتا دیں

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

گفتگو کے دوران احسن خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا بڑا فیصلہ کیا جو ان کی اہلیہ کے لیے ایک مشکل اور ہمت طلب قدم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ کوئی دوست تھے، نہ کزنز اور نہ ہی ان کا کوئی سماجی حلقہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے لاہور میں اپنی سماجی زندگی پیچھے چھوڑ کر کراچی میں کسی قسم کی سماجی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔

احسن خان نے بتایا کہ اپنی بیوی کی سپورٹ کے لیے انہوں نے بھی اپنی سماجی زندگی محدود کردی تاکہ وہ زیادہ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکیں اور ان کی بہتر تربیت کرسکیں۔

اداکار احسن خان نے بچوں کی تربیت سے متعلق ایک قیمتی اصول بھی بتایا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد سے سیکھا کہ بچوں کو کبھی دوسروں کے سامنے ڈانٹنا یا سزا دینا درست نہیں۔ انہیں اکیلے میں سمجھانا چاہیے تاکہ ان کی ذہنی صحت متاثر نہ ہو۔

احسن خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے تمام بچوں کی پرورش میں یہی اصول اپناتے ہیں اور یہی طرز عمل خاندانی ہم آہنگی اور اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بیوی کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیا،احسن خان نے شادی کے بعد کی قربانیاں پہلی بار بتا دیں
  • امریکی جوڑے نے شادی قائم رکھنے کے طویل ترین دورانیہ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • حیرت ہے اکشے سے میری منگنی میں ابتک لوگوں کی دلچسپی ہے، روینہ ٹنڈن
  • نواب شاہ: ڈیڑھ سال قبل شادی کرنے والی خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان شاہینز کی ٹیم کا اعلان
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
  • شادی کے 4 سال بعد کترینہ کیف نے ممتا کی دہلیز پر قدم رکھ دیا
  • شادی عورت کی شخصیت یابنیادی حقوق ختم نہیں کرتی،عدالت عظمیٰ