استنبول: ترکیہ کے صنعتی شہر دیلوواسی میں ایک پرفیوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق آگ ہفتے کی صبح تقریباً 9 بجے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے بتایا کہ بدقسمتی سے 6 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دیگر چار زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

آگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے ’این ٹی وی‘ کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گودام کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

دیلوواسی، استنبول سے تقریباً 70 کلومیٹر دور واقع ایک صنعتی شہر ہے جہاں درجنوں فیکٹریاں اور گودام قائم ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

داغستان، روس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک،3شدید زخمی

 

ماسکو:(ویب ڈیسک)روس کے داغستان ریجن میں گاؤں آچی سو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ،حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر صحت یاروسلیو غلازوف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ داغستان ریجن کے گاؤں آچی سو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیمز ہیلی کاپٹر آچی سو گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

داغستان کی وزارت ہنگامی صورت حال کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر ایزبرباش جا رہا تھا۔

سرکاری عہدیداروں نے رپورٹ کیا کہ ہیلی کاپٹر ایک گھر پر گرا تاہم خوش قسمتی سے مذکورہ گھر اس وقت خالی تھا۔

حکام نے حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں۔

متعلقہ مضامین

  • بوائلرپھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس گئے  
  • ترکیہ کے صنعتی شہر دیلوواسی میں پرفیوم کے گودام میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق
  • روس: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
  • داغستان، روس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک،3شدید زخمی
  • انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی
  • انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران خوفناک دھماکا، 54 نمازی زخمی
  • لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
  • کراچی میں بے قابو منی بس سے کچل کر 2 بھائی جاں بحق،حادثے میں 11 افراد زخمی
  • کراچی، تیز رفتار منی بس کی ٹکر، 2 کمسن بھائی جاں بحق، 11 افراد زخمی