ویراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر مفتی طیب قریشی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سُہیل آفریدی کا مساجد اور فوج کے بارے میں غیر محتاط بیان نامناسب ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں  مفتی طیب قریشی کا کہنا ہے کہ ؛  خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی اور استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مفتی طیب قریشی نے مزید کہا کہ ہماری مساجد پر روزانہ حملے اور دھماکے ہوتے تھے تو ہماری فوج اور پولیس ہی ان کے سامنے کھڑی ہوئی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مفتی طیب قریشی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام 

سٹی 42: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیان پر وفاقی وزیر و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام  نے بھی ردعمل دے دیا 

وفاقی وزیر امیر مقام  نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ 

خیبرپختونخوا کے عوام سیکیورٹی فورسز اور پاک افواج کی امن و استحکام کیلئے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔خیبرپختونخوا کے عوام شہداء کی لازوال قربانیوں اور ان کے خون کا احترام کرتے ہیں۔ یہ کسی  فرد واحد کی دہشتگردانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے نہ کہ صوبے کی عوام کا۔ایسی باتیں دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتی ہیں، عوام میں انتشار اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنا کسی محب وطن قیادت کا شیوہ نہیں۔ 

ڈالر کی قیمت میں کمی

 امیر مقام  نے کہا مساجد اور شہداء کے تقدس کے نام پر نفرت انگیزی پھیلانا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔وزیراعلیٰ کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا منصب ذمہ داری، سنجیدگی اور قومی یکجہتی کا متقاضی ہے، نہ کہ انتشار اور اداروں سے ٹکراؤ کا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) واضح موقف رکھتی ہے کہ امن، ترقی اور استحکام ہی خیبرپختونخوا کے عوام کا اصل حق ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا وزیراعلیٰ صوبے کے آئینی سربراہ ہیں، انہیں اپنے عہدے کی حرمت برقرار رکھتے ہوئے قومی اداروں سے تصادم نہیں بلکہ تعاون کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔ 

روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • آفتاب احمد شیرپاؤ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوج مخالف بیان پر شدید ردعمل
  • قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان پر چیف خطیب خیبرپختونخوا کا ردِعمل بھی سامنے آگیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام 
  • سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی
  • سہیل آفریدی کا سکیورٹی فورسز کیخلاف بیان غیر ذمہ درانہ ہے، سرفراز بگٹی
  • سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے: طاہر اشرفی
  • مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی کا بیان قابل مذمت ہے، طاہر اشرفی