حکومت کی اے این پی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
وفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے رابطہ کیا اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی سینیٹر سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ عشائیے میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہوا ہے، جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم حکومتی جماعتوں کےاراکین سے سینیٹ میں27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے۔
دوسری طرف وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح کے ناشتے پر بھی مدعو کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے این پی
پڑھیں:
ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین قم کا دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ، طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
جناب پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی فعالیت اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دفتر کے اعضاء سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلاب اور زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قم میں رہائش پذیر غیر ملکیوں اور مہاجرین کے امور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جناب مجتبیٰ پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد غیر ملکی طلاب اور زائرین کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کرنا اور ان کے لئے ممکنہ حل تلاش کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران ایس ایس پی جناب پایان نے طلاب اور زائرین کے مختلف امور پر دفتر کے اراکین سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے مشکلات کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر قم میں نمائندہ قائد اور دفتر کے مدیر علامہ شیخ بشارت حسین زاہدی نے معزز مہمان کو ادارے کی مجموعی فعالیت اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل کے حل کے لیے چند اہم تجاویز بھی پیش کیں۔ مدیر دفتر نے ایس ایس پی صاحب کی دفتر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ایس ایس پی جناب پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی فعالیت اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دفتر کے اعضاء سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلاب اور زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔