حکومت کی بدترین نااہلی کی وجہ سے عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں، حفیظ الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ اور موجودہ صوبائی حکومتوں کی بدترین نااہلیوں اور غفلت کے باعث بجلی لوڈشیڈنگ کا بحران شدید اختیار کرتا جا رہا ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ اور موجودہ صوبائی حکومتوں کی بدترین نااہلیوں اور غفلت کے باعث بجلی لوڈشیڈنگ کا بحران شدید اختیار کرتا جا رہا ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں، کاروباری حضرات شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سابقہ اور موجودہ حکومت اپنے پانچ سالوں میں نہ صرف ایک میگاواٹ بجلی میں اضافہ کر سکی اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی اور صوبائی حکومت کے دور کی بجلی کے منصوبوں کی تکمیل میں اپنا کوئی کردار ادا کر سکی۔ ان کی نااہلیوں کے باعث آج عوام بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت کی مدت کے دوران نلتر 14 میگاواٹ 36 ماہ کا منصوبہ محض 26 ماہ میں مکمل کیا۔ نلتر 16 میگاواٹ کا منصوبہ کرونا وباء کے باعث مکمل نہیں کر سکے، ہم 60 فیصد کام کر کے گئے تھے، 40 فیصد کام مکمل کرنے کیلئے دو صوبائی حکومتوں نے پانچ سال لگا دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہینزل پاور پراجیکٹ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں تمام مراحل کو مکمل کر کے ٹینڈر کیا گیا، بدقسمتی سے تحریک انصاف کی سابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مفادات کیلئے تجربہ گاہ بنا دیا، آج وفاقی حکومت اس عوامی منصوبے کے مراحل میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن صوبائی حکومت نے اس عوامی منصوبے کو آگے بڑھانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنوں میں بڑے بجلی کے منصوبے دیئے اور گلگت بلتستان کا پہلا ریجنیل گریڈ کے میگا منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے عوام کیلئے 100 میگاواٹ سولر منصوبے کے مراحل پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ہینزل پاور پراجیکٹ کو دو سال میں مکمل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غواڑی اور تھک کے منصوبوں کیلئے چار سال سے وفاق فنڈز رکھ رہا ہے، سابق اور موجودہ صوبائی حکومت کی نااہلی باعث ٹیکنیکل مراحل بروقت انجام نہ دینے کے باعث یہ اہم منصوبے فورم سے نکل گئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت نے پاکستان کا پہلا سمارٹ میٹر، سمارٹ کیبل کے پروجیکٹ کا کامیاب منصوبہ دیا، بدقسمتی سے یہ کامیاب منصوبہ بھی نااہل صوبائی حکومتوں کے باعث آگے نہیں بڑھ سکا۔ گلگت، سکردو، ہنزہ چلاس اور نگر کے عوام کیلئے مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت کا ڈیزل جنریٹروں کا منصوبہ ختم کر کے فنڈز کی بندر بانٹ کرنے والے کا بھی محاسبہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل صوبائی حکومتوں کا محاسبہ عوام بھی کرینگے اور کرپشن روکنے والے اداروں کو بھی کرنا ہو گا۔ سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) آنے والے الیکشن میں اپنے منشور میں گلگت بلتستان میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عوام کے سامنے واضح روڈ میپ دے گی اور گلگت بلتستان کے عوام کے بھرپور اعتماد سے اس دیرینہ مسئلے کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ مسلم لیگ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں حفیظ الرحمن نے صوبائی حکومت گلگت بلتستان لوڈشیڈنگ کا اور موجودہ کے باعث کی سابق رہا ہے
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔