خطے کے وسائل اور اختیارات اسلام آباد منتقل ہونے نہیں دینگے، سائرہ ابراہیم
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لگت بلتستان کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لئے ہر قیمت دینے پر تیار ہیں اور وہ اپنے حقوق کے لیے کسی بھی اقدام کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما ایم ڈبلیو شعبہ خواتین گلگت بلتستان سائرہ ابراہیم نے ایک بیان میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور وسائل کی حفاظت کے حوالے سے حکمرانوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سائرہ ابراہیم نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے اختیارات کو سمیٹ کر اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ایسی کسی غلطی سے بچنا چاہیے جو عوام کے لیے شرمندگی کا باعث بنے۔ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور اور سمجھدار ہو چکے ہیں اور اب وہ اپنے وسائل اور اختیارات اسلام آباد منتقل ہونے نہیں دیں گے۔ اگر حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تو یہ ان کی آخری غلطی ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات کسی کے مفاد میں نہیں ہوں گے اور گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنے حقوق کے لیے بھرپور احتجا ج کرینگے۔ سائرہ ابراہیم نے گلگت بلتستان کے آئینی دائرے میں شامل نہ ہونے پر بھی سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 برسوں سے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور اس علاقے کے وسائل کا استحصال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بے آئین رکھنے کی یہ مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سائرہ ابراہیم نے اس بات پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا کہ حکمران عوام کی خدمت کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لیے کام کرتے ہیں، جو کہ انتہائی مضحکہ خیز اور غیر اخلاقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں حکمران عوام کے مفاد میں کام کرتے ہیں، لیکن پاکستان میں ہمارے حکمران اپنے ذاتی فائدے کے لیے کام کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کو نظرانداز کیا، تو یہ ایک ڈوگرہ راج کی باقیات ثابت ہوگا۔ اب اس علاقے کے عوام کسی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو ان کی آزادی اور خودمختاری کے خلاف ہو۔ آخر میں سائرہ ابراہیم نے یہ واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لئے ہر قیمت دینے پر تیار ہیں اور وہ اپنے حقوق کے لیے کسی بھی اقدام کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اگر گلگت بلتستان کے حکمرانوں نے عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کی تو عوام کا ردعمل شدید ہو گا اور یہ حکمرانوں کے لیے ایک بڑی سیاسی غلطی ثابت ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے عوام کہ گلگت بلتستان کے سائرہ ابراہیم نے کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کے عوام کے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔