گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ، متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
صوبائی حکومت کی مدت اختتام کے قریب پہنچتے ہی نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن رکن اسمبلی سید سہیل عباس کو کنوینئر مقرر کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے پارٹی سے مشاورت مکمل کر لی، جس کے بعد انہوں نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت کی مدت اختتام کے قریب پہنچتے ہی نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اپوزیشن رکن اسمبلی سید سہیل عباس کو کنوینئر مقرر کر دیا ہے۔ سید سہیل عباس اور جاوید علی منوا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیر امور کشمیر نے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
متحدہ اپوزیشن لیڈر کے ترجمان جاوید علی منوا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جمہوری انداز میں اس عمل میں شریک ہوگی۔ شفاف الیکشن ہی آئندہ پانچ سال کے استحکام اور ترقی کی ضمانت ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاظم میثم نے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے سلسلے میں پارٹی کا باضابطہ اجلاس آج طلب کر لیا تھا۔ اجلاس کا مقصد ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی سے مشاورت اور وزیر امور کشمیر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ اس سلسلے میں پارٹی سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد کاظم میثم نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس نگران وزیراعلی کی تقرری کیلئے طلب کر لیا ہے اپوزیشن لیڈر سلسلے میں
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔