پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا یکم دسمبر سے آغاز ہوگا، کرن رجیجو
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پارلیمانی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک منعقد کرنے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جو پارلیمانی امور کی ہنگامی صورتحال سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک ہوگا۔ مرکزی حکومت نے اعلان کیا کہ سیشن یکم دسمبر سے شروع ہوں گے۔ کل 19 دنوں تک چلنے والے سیشن 19 دسمبر کو ختم ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس 2025ء کے انعقاد سے متعلق مرکزی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس سلسلے میں انہوں نے ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے پوسٹ میں اختتام پر کہا کہ ایک تعمیری اور بامعنی اجلاس کے منتظر ہیں جو ہماری جمہوریت کو مضبوط کرے اور لوگوں کی امنگوں کو پورا کرے۔
کرن رجیجو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک منعقد کرنے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جو پارلیمانی امور کی ہنگامی صورتحال سے مشروط ہے۔ اس سے اجلاسوں کے انعقاد کی راہ ہموار ہوئی ہے، حکومت جلد ہی ان اجلاسوں میں زیر بحث آنے والے مسائل پر کام شروع کر دے گی۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں 21 جولائی سے 21 اگست کے درمیان 21 اجلاس ہوئے تھے تاہم راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں میں بار بار رکاوٹوں کی وجہ سے بہت کم کام کاج ہوا۔ جہاں لوک سبھا نے مقررہ 120 گھنٹوں میں سے صرف 37 گھنٹے کام کیا، وہیں راجیہ سبھا صرف 41 گھنٹے اور 15 منٹ ہی چل سکی، جو بالترتیب صرف 31 فیصد اور 38.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس پارلیمانی امور نے پارلیمنٹ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا،27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور منظوری کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دی گئی ،پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ اور سنی اتحاد کونسل کا کمیٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز ،بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی ترمیم پر حکومت نے مزید وقت مانگ لیا،زیرالتوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کی ترمیم منظور ، ایک سال تک مقدمے کی پیروی نہ ہونے پر اسے نمٹا ہوا تصورکیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم پر اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی، سفارشات کل ایوان بالا میں پیش کی جائیں گی جبکہ آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم سمیت صدر کے استثنیٰ کو بھی منظور کرلیا گیا۔اتوار کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں اپوزیشن کے علاوہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں سینیٹر طاہر خلیل سندھو، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو، علی حیدر گیلانی، سائرہ افضل تارڑ، بلال اظہر کیانی، سید نوید قمر اور ابرار شاہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔مشترکہ پارلیمانی کمٹی نے تفصیلی مشاورت کے بعد آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی، یہ فیصلہ آرٹیکل پر تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور اس کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام اور دیگر اہم شقوں پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ صدر کے تاحیات استثنی کی شق بھی منظور کرلی گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کا صوبے کے نام کی تبدیلی کا معاملہ موخر کردیا گیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد اضافے کا معاملہ پی ایم ہاوس میں زیر غور آئیگا جب کہ اجلاس میں ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات کو آئینی کور دینے کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا۔ پارلمانی کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالتوں کے قیام کی شق کی منظوری دیدی، کمیٹی نے زیرالتوا مقدمات کے فیصلے کی مدت کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کی ترمیم بھی منظور کر لی ہے۔ اس کے مطابق اگر مقدمے کی پیروی ایک سال تک نہ کی گئی تو اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائیگا۔ آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری صدر مملکت کریں گے۔ آئینی عدالت 7 ججز پر مشتمل ہو گی، آئین میں ترمیم منظور ہوگئی، جب کہ آئینی عدالت کا سربراہ باقی ججوں کی نامزدگی خود کرے گا۔قائمہ کمیٹی نے ججز کی ٹرانسفر کے حوالے سے آئینی ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔ جو جج ٹرانسفر پر رضامند نہیں ہو گا اسے ریٹائرڈ تصور کیا جائے گا، ریٹائرڈ شدہ جج کو مراعات اور پنشن دی جائے گی۔مشترکہ کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی حتمی منظوری دے دی جب کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کمیٹی اجلاس فیصلہ نہ کر سکی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ترامیم کے بعد بنیادی مسودے کی منظوری دے دی گئی ہے، ایک دو ترامیم پر مجھے اور وزیرقانون کو تبدیلی کا اختیار دیا گیا، کہا گیا ہے کہ آپ چاہیں تو ان میں تبدیلی کرسکتے ہیں،صحافی کے صدر زرداری سے متعلق سوال پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ابھی تو ترمیم پاس نہیں ہوئی، آپ کیوں ناراض ہورہے ہیں۔دوسری جانب مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا بنیادی مجوزہ ڈرافٹ منظور کرلیا ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا بنیادی مجوزہ ڈرافٹ پر اتفاق کیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بل میں شامل شقوں پر کام تقریبا مکمل ہوگیا ہے کچھ تجاویز جو بعد میں آئیں ان پربات چیت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے صوبے کے نام کی تبدیلی بارے کچھ بات ہوئی ہے، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی تجاویز پر اب غور کیا جا رہا ہے، عوامی نیشنل پارٹی اور بی اے پی کی تجاویز پر اپنی اپنی قیادت سے بات ہوگی اور وقفہ اس لیے ہی کیا گیا ہے سیاسی جماعتیں اپنی قیادت سے بات کر لیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری جنرل شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نواز گیا آئینی ترمیم ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کل تک کی مہلت مانگ لی عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائیگی اتنا سیاست سے دور جائیگی،طلال چودھریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم