چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے بھرپور انسداد تجاوزات آپریشن کیا جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہفتہ وار تعطیل کے باوجود سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے اسلام آباد کے سیکٹرایچ 9اورآئی 9میں سرکاری اراضی بلخصوص گرین بیلٹس پر قائم متعدد غیرقانونی دکانوں، چھپر ہوٹلوں اور مکانات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔
آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ)ڈاکٹر انم فاطمہ نے خود کی۔ تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران قبضہ مافیا کی سامان سے لدی ہوئی چار ٹرالیوں کو ڈی ایم اے اسٹور منتقل کیا گیا جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے 7 دکانیں، 9 چھپر ہوٹل، 7 کمرے، 7 تندور، 4 غسل خانے، 3 ماربل اسٹالز، 3 کنٹینر ، 3 شیڈ، ایک سروس سٹیشن اور ایک غیر فعال گاڑی، لفٹرز، کرینز اور دیگر گاڑیاں ہٹا دی گئیں۔ ان کارروائیوں کے بعد واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو انوائرمنٹ ونگ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ وہاں ماحول دوست شجرکاری کو یقینی بنایا جاسکے۔واضح رہے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہر قسم کی تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کیلئے تسلسل کے ساتھ ان کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا تاکہ تاکہ عوامی مقامات اور گذرگاہوں کو شہریوں کیلئے مکمل طور پر کھلا رکھا جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم دارالحکومت اسلام آباد کو غیر مجاز قبضوں اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک کرنے کے وژن کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں آئندہ دنوں میں بھی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کرنے سے گریز کریں اور شہر کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری جنرل شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نواز گیا آئینی ترمیم ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کل تک کی مہلت مانگ لی عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائیگی اتنا سیاست سے دور جائیگی،طلال چودھری موجودہ صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط ومنظم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک احمد خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر
پڑھیں:
کے پی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف پلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا لینڈ یوزاینڈبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات اور زمین کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے سولہ ماسٹراورچھ لینڈیوزپلانزتیارکرکے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیے تاکہ تعمیرات کو منظم دائرے میں لایا جا سکے، متعدد این او سیز منسوخ کر کے حساس مقامات پے نئی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا لینڈ یوز اینڈبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خضرحیات خان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد صوبے میں تعمیراتی نظم و ضبط بحال کرنا، زرعی زمینوں کو محفوظ اور شہری منصوبہ بندی کو مؤثر بنانا ہے،ماضی میں ’’جس کا جہاں دل چاہا، عمارت کھڑی کر دی‘‘والی صورتحال تھی، جس سے زرعی زمین تیزی سے ختم ہو رہی تھی، اتھارٹی کا بنیادی مقصد زرعی اراضی کو بچانا ،رہائشی، کاروباری اور زرعی زونز کے درمیان واضح حد بندی قائم کرنا ہے، صوبے بھرمیںغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جہاں ضروری سہولیات مثلاً قبرستان، مسجد، پارکس یا سڑکیں فراہم نہیں کی گئیں، وہاں ریگولرائزیشن سے پہلے ان کی تکمیل لازمی قرار دی جا رہی ہے،ایسے منصوبوں کو بند کرنے کے بجائے ریگولرائز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ قانون کے دائرے میں آ سکیں اور عوام کا سرمایہ بھی محفوظ رہے، خضرحیات خان نے مزیدکہاکہ نومبر 2024 ء میں اتھارٹی کے دو قوانین نافذ کئے گئے، ایک ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دوسرا بلڈنگ پلانز سے متعلق ہے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز(بی سی ایز ) کو ماتحت اور ہر تحصیل میں تکنیکی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے، اب نوٹس جاری ہوتے ہی تعمیراتی کام بند کر دیا جائے گا، اور فائل کی منظوری تک دوبارہ آغاز نہیں ہو سکے گا،انہوں نے کہا دریا کے کنارے، ندی نالوں پربننے والی عمارتوں اور ہوٹلوں کے این او سیز منسوخ کیے جا چکے ہیں،یہ فیصلہ سوات اور بونیر میں حالیہ سیلابی واقعات کے بعد کیا گیا تاکہ قدرتی گزرگاہوں پر تجاوزات ختم کی جا سکیں،اس کے علاوہ پشاور سمیت بڑے شہروں میں تجارتی پلازوں کے تہہ خانوںکو دکانوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا جس سے پارکنگ کا بحران بڑھ گیا،ایسے تمام پلازوں کو اصل نقشے کے مطابق پارکنگ بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کے تعاون اور اعتماد کی ضرورت ہے، ان شاء اللہ ہم بتدریج تعمیرات اور ہاؤسنگ سیکٹر میں حقیقی اصلاحات لے کر آئیں گے۔